ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Maharashtra COVID-19: مہاراشٹر میں نئی لہر کا اندیشہ! 42 دن بعد پھر سامنے آئے سب سے زیادہ نئے معاملات

Covid-19 in Maharashtra: ملک بھر کے مقابلہ میں مہاراشٹر اور کیرالہ میں کورونا وائرس کے حالات بے قابو نظر آرہے تھے ، جس کی وجہ سے مرکزی حکومت نے دونوں ریاستوں میں اعلی سطحی ٹیم بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا تھا ۔

  • Share this:
Maharashtra COVID-19: مہاراشٹر میں نئی لہر کا اندیشہ! 42 دن بعد پھر سامنے آئے سب سے زیادہ نئے معاملات
Maharashtra COVID-19: مہاراشٹر میں نئی لہر کا اندیشہ! 42 دن بعد پھر سامنے آئے سب سے زیادہ نئے معاملات

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ نئے معاملات میں ریکارڈ گراوٹ کے 42 دنوں کے بعد مہاراشٹر ایک مرتبہ پھر ملک کی سب سے متاثر ریاست بن گیا ہے ۔ 3365 نئے کورونا مریضوں کے ساتھ ریاست نے کیرالہ کو بھی پیچھے چھوڑے دیا ہے ۔ کیرالہ میں پیر کو 2844 مریض سامنے آئے تھے ۔ خاص بات یہ ہے کہ ریاست میں گزشتہ سال 30 نومبر کے بعد پہلی مرتبہ اتنے معاملات سامنے آئے ہیں ۔


اورنگ آباد میں ہفتہ کی رات صحافیوں سے بات چیت کے دوران نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کہا کہ اگر معاملات مسلسل بڑھتے رہے تو ہمیں وزیر اعلی سے بات کرکے سخت قدم اٹھانے ہوں گے ۔ پیر کو ریاست میں 23 اموات بھی ہوئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں کل متاثرین کی تعداد 20 لاکھ 67 ہزار 643 تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ اب تک 51 ہزار 552 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔ گزشتہ چھ دنوں میں ریاست میں ہر روز تین ہزار سے زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں ۔


کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے بی ایم سی نے دھاراوی کے کچھ علاقوں میں موبائل ٹیسٹنگ وین تعینات کئے ہیں ۔ افسران کو ایک مرتبہ پھر معاملات بڑھنے کا ڈر ہے ۔ دھاراوی  دادر اور ماہیم کے جی نارتھ وارڈ میں ہفتہ واری گروتھ ریٹ میں 0.12 فیصد دیکھا گیا ہے ۔


حال ہی میں مہاراشتر سرکار نے کیرالہ سے آنے والے مسافروں کیلئے آر ٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ لازمی کردیا ہے ۔ پورے ملک کے مقابلہ میں مہاراشٹر اور کیرالہ میں کورونا وائرس کے حالات بے قابو نظر آرہے تھے ، جس کی وجہ سے مرکزی حکومت نے دونوں ریاستوں میں اعلی سطحی ٹیم بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 16, 2021 11:37 AM IST