ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Coronavirus: ناسک میں پھر بڑھا کورونا ، ویک اینڈ لاک ڈاون لاگو ، 15 مارچ کے بعد شادیوں کی اجازت نہیں

Nashik Coronavirus: ضلع انتظامیہ نے کہا کہ 15 مارچ سے شادیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ پہلے سے جن شادیوں کی اجازت دیدی گئی ہے ، انہیں 15 مارچ تک نمٹالینے کیلئے کہا گیا ہے ۔ اس کے بعد اگلے حکم تک کوئی اجازت نہیں ملے گی ۔

  • Share this:
Coronavirus: ناسک میں پھر بڑھا کورونا ، ویک اینڈ لاک ڈاون لاگو ، 15 مارچ کے بعد شادیوں کی اجازت نہیں
Coronavirus: ناسک میں پھر بڑھا کورنا ، ویک اینڈ لاک ڈٓاون لاگو ، 15 مارچ کے بعد شادیوں کی اجازت نہیں

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے مہاراشٹر کی ناسک ضلع انتظامیہ نے ویک اینڈ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ حالات کا جائزہ لئے جانے کے بعد بندشیں لاگو کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے کہا کہ 15 مارچ سے شادیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ پہلے سے جن شادیوں کی اجازت دیدی گئی ہے ، انہیں 15 مارچ تک نمٹالینے کیلئے کہا گیا ہے ۔ اس کے بعد اگلے حکم تک کوئی اجازت نہیں ملے گی ۔


ضروری خدمات میں لگے لوگوں کو چھوڑ کر سبھی دکانیں اور ادارے شام سات بجے سے صبح سات بجے تک بند رہیں گے ۔ رات میں نو بجے تک ریستوراں بند ہوجائیں گے ۔ حالانکہ رات گیارہ بجے تک ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی ۔ ناسک شہر ، مالیگاوں اور کچھ دیگر دیہی علاقوں میں اسکول ، کالج ، کوچنگ سینٹر بند کردئے جائیں گے ۔


مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1037 نئے معاملات


مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا وائرس وبا کے تیزی سے بڑھتے قہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 1037 نئے معاملات سامنے آئے اور 13 مریضوں کی اس سے موت ہوئیں۔ صحت افسر نے منگل کو یہ اطلاع دی ۔ علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا ، جہاں انفیکشن کے 388 نئے معاملات سامنے آئے اور چار لوگوں کی موت ہوئی۔ اس کے بعد پربھنی میں 19 نئے معاملے اور تین لوگوں کی موت ہوئی۔

نیز لاتور میں 111 نئے معاملے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔ جالنا میں 172 نئے معاملے اور ایک شخص کی موت، ہنگولی میں 34 نئے معاملے اور ایک شخص کی موت، عثمان آباد میں 16 نئے معاملے اور ایک شخص کی موت جبکہ بیڑ میں 74 نئے معاملات اور بیڑ میں 208 لوگ اس سے متاثر ہوئے۔

ملک میں کورونا کے ایکٹیو معاملات میں کمی

دریں اثنا ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) میں اچانک اضافے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد کے ساتھ فعال معاملات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا تھا ، لیکن پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 1285 کمی واقع ہوئی ہے۔ اس دوران مرنے والوں کی تعداد 77 درج کی گئی ، جو پچھلے کچھ دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔ جمعہ کے روز مرنے والوں کی تعداد 113، ہفتہ کو 108، اتوار کو 100 اور پیر کو 97 تھی۔

اس دوران ملک میں اب تک دو کروڑ تیس لاکھ سے زیادہ آٹھ ہزار افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ منگل کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 15388 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 44 ہزار 786 ہوگئی ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 16596 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جنہیں ملاکر اب تک 10899394 مریض کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ فعال معاملات کی تعداد 1285 سے کم ہو کر 187462 ہوگئی۔ اسی دوران، مزید 77 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 157930 ہوگئی ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 09, 2021 12:29 PM IST