ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Coronavirus Update:مہاراشٹر،پنجاب،کیرالہ اورچھتیس گڑھ میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 28،903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار 734 ہوگئی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 17, 2021 01:52 PM IST
  • Share this:
Coronavirus Update:مہاراشٹر،پنجاب،کیرالہ اورچھتیس گڑھ میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر ، پنجاب ، کیرالہ اور چھتیس گڑھ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر ، پنجاب ، کیرالہ اور چھتیس گڑھ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 87 ، پنجاب میں 38 ، کیرالہ میں 15 اور چھتیس گڑھ میں 12 اموات ہوئی ہیں ۔ اس کے علاوہ 17 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اموات کی تعداد 10 سے کم تھی۔بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 28،903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار 734 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17،741 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1،10،45،284 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز 10،974 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 2،344،06 ہوچکی ہے۔ اسی مدت کے دوران ملک میں کورونا کے 188 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،59،044 ہوچکی ہے۔


گزشتہ کچھ دنوں سے جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ’کوو19‘ کی سنگینی بڑھتی جارہی ہے اور یومیہ کیسزمیں روز افزوں اضافہ ہورہاہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں دس ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیسز کی رپورٹ ہے۔ ملک بھر میں آج تقریبا 29ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 10974 سے بڑھ چکے ہیں ، جبکہ منگل کو 4170 ، پیر کو 8718 ، اتوار کو 8،522 اور ہفتہ کو 4،785 اضافہ ہوا ہے۔اسی عرصے کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 188 درج کی گئی ہے جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 131 ، پیر کو 118 ، اتوار کو 158 ، ہفتہ کو 140 ، جمعہ کو 117 ، جمعرات کو 126 ، بدھ کے روز 133 ریکارڈ کی گئی تھی۔جس کے بعد ملک میں اب تک تین کروڑ 50 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔



بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی کورونا وائرس کے 28،903 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17،741 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد1،10،45،284 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز 10،974 سے بڑھ کر 2،34،406 ہو گئے ہیں۔ اسی مدت میں مزید 188 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد د 1،59،044 ہوچکی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 96.56 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 2.04 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.39 فیصد ہے۔ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکے معاملہ اب بھی ملک میں میں سرفہرست ہے، ریاست میں 8267 کیسز کے اضافے کے ساتھ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 1،40،079 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 9510 مریض صحت مند ہو ئے ہیں جس سے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 21،54،253 لاکھ ہوچکی ، جبکہ 87 مزید مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 52،996 ہوگئی ہے۔

ریاست کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسزکی تعداد929 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 26428 اور مہلک ترین کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 15 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4422 ہوچکی ہے۔ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 568 سے بڑھ کر 9447 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12403 ہوچکی ہے اور اب تک 940489 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کیسز کی تعداد 674 سے بڑھ کر 12616 اور جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 182283 جبکہ اب تک 6137 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسز 563 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 4661 ہوگئی۔ ریاست میں 310260 مریض شفایاب ہوچکے ہیں ، جبکہ جان لیوا وبا کی وجہ سے 12 مزید افراد کی ہلاکت کے ساتھ مجموعی تعداد 3909 ہوگئی ہے۔

ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 249 سے بڑھ کر 4966 ہوگئی ہے اور اب تک 4427 افراد کی موت جبکہ ریاست میں اب تک 270658 کورونا مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے 262 ایکٹیو کیسز سے بڑھ کر 5286 ہو چکے ہیں اور اب تک 261031 مریض صحت مند جبکہ 3891 افراد اس موذی وبا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5450 ہوچکی ہے اور اب تک 12556 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ریاست میں اب تک 843423 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔اسی مدت کے دوران ریاست ہریانہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں تیزی آئی ہے۔ اس ریاست میں 272 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 3484 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 3079 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک اور اب تک 269517 افراد اس جان لیوا اور موذی وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسزکی تعداد بڑھ 2488 ہوگئی ہے اور اب تک 10945 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک جبکہ 631056 مریضوں نے موذی وبا کورونا کو شکست دی ہے۔ریاست مغربی بنگال میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 3158 ہوگئے ہیں اوراب تک 10297 مریض ہلاک جبکہ ریاست میں اب تک 565398 افراد موذی وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔


ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 2101 رہ گئے ہیں اور 1659 افراد ہلاک جبکہ 29،8009 مریض اس موذی وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں 1579 ایکٹیو کیسز رہ گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 125 مریضوں کی شفاہابی سے کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 883505 ، جبکہ 7185 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1912 رہ گئی ہے۔ وہیں اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 8750 افراد ہلاک اور اب تک 5.94 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔بہارمیں ایکٹیو کیسز کی تعداد 347 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1553 افراد لقمہ اجل جبکہ اب تک 261171 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں اب تک جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے ریاست راجستھان میں2791 ، جموں و کشمیر میں 1976 ، اوڈیشہ میں 1918 ، اتراکھنڈ میں 1704 ،آسام میں 1099، جھارکھنڈ میں 1094 ، ہماچل پردیش میں 1011 ، گوا میں 811 ، پڈوچیری میں 671 ، تری پورہ میں 391 ، منی پور میں 373، چنڈی گڑھ میں359 ، میگھالیہ میں 148 ، سکم میں 135 ، لداخ میں 130 ، ناگالینڈ میں 91 ، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 62 ، اروناچل پردیش میں 56 ، میزورم میں10 ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو اور لکشدیپ میں ایک مریض کی موت ہو چکی ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 17, 2021 01:45 PM IST