ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی میں ٹوٹے کورونا کیسیز کے ریکارڈ ، ایک دن میں آئے 8646 نئے معاملات ، کل ہوگا بڑا اعلان

Coronavirus in Mumbai : ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ ممبئی میں لاک ڈاون لگے گا یا نہیں ، اس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا ۔ پیڈنیکر نے سی این این نیوز 18 سے خاص بات چیت میں اس بات کا اشارہ دیا کہ ممبئی میں جلد ہی لاک ڈاون لگ سکتا ہے اور اس سلسلہ میں جمعہ کو اعلان کیا جاسکتا ہے ۔

  • Share this:
ممبئی میں ٹوٹے کورونا کیسیز کے ریکارڈ ، ایک دن میں آئے 8646 نئے معاملات ، کل ہوگا بڑا اعلان
ممبئی میں ٹوٹے کورونا کیسیز کے ریکارڈ ، ایک دن میں آئے 8646 نئے معاملات ، کل ہوگا بڑا اعلان ۔ فائل فوٹو ۔ رائٹرس ۔

ممبئی : ممبئی میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 8646 نئے معاملات سامنے آئے ۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اس درمیان ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ ممبئی میں لاک ڈاون لگے گا یا نہیں ، اس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا ۔ پیڈنیکر نے سی این این نیوز 18 سے خاص بات چیت میں اس بات کا اشارہ دیا کہ ممبئی میں جلد ہی لاک ڈاون لگ سکتا ہے اور اس سلسلہ میں جمعہ کو اعلان کیا جاسکتا ہے ۔


محکمہ صحت کے مطابق ممبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 18 مریضوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 5053 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دیدی گئی ۔ ممبئی میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر چار لاکھ 23 ہزار 360 ہوگئے ہیں اور اب تک تین لاکھ 55 ہزار 691 لوگ شفایاب ہوچکے ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے اب تک گیارہ ہزار 704 افراد کی موت ہوچکی ہے اور ابھی 55 ہزار پانچ افراد زیر علاج ہیں ۔


بتادیں کہ ممبئی میں اس سال مارچ میں کورونا وائرس کے 88 ہزار 710 معاملات سامنے آئے ہیں ، جو کہ فروری میں سامنے آئے کل معاملات سے 475 فیصد زیادہ ہیں ۔ بی ایم سی نے یہ جانکاری دی ۔ اس سال شہر میں فروری ماہ میں 18 ہزار 359 نئے معاملات سامنے آئے تھے ۔ وہیں جنوری میں یہ اعداد و شمار 16 ہزار 328 تھا ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ مارچ میں ممبئی میں گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 70 ہزار 351 زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ۔ وہیں جنوری کے مقابلہ میں 72 ہزار 282 زیادہ معاملات سامنے آئے ۔


آٹھ ریاستوں میں یومیہ نئے متاثرین میں اضافہ

ادھر ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 72330 نئے متاثرین درج ہونے کے درمیان آٹھ ریاستوں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، پنجاب، کیرالہ، تمل ناڈو، گجرات اور مدھیہ پردیش میں روزانہ کورونا وائرس کے نئے متاثرین میں لگاتار اضافہ ہوا ہے اور ان ریاستوں میں 84.61 فیصد نئے متاثرین درج ہوئے ہيں۔ وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 39544 نئے متاثرین درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 4563 اور کرناٹک میں 4225 نئے کیس آئے۔

ملک میں آج کورونا وائرس کے زیر علاج متاثرین (کیس بوجھ) کی تعداد 584055 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ کل مثبت متآثرین کا 4.78 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مجموعی طور زیر علاج مریضوں (کیس بوجھ) میں 31489 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک میں 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو کووڈ-19 کا ٹیکہ لگانے کا اگلا مرحلہ آج شروع ہو گیا ہے۔ ملک میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے 75 ویں روز 31 مارچ تک مجموعی طور پر 2063543 افراد کو کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ ان میں سے 1794166 افراد کو پہلی خوراک اور ٹیکے کی دوسری خوراک 269377 افراد کو دی گئیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 93.89 فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 40382 افراد صحتیاب ہوئے ہیں لیکن اسی عرصے میں 459 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر میں (227) اور پنجاب میں 55 افراد کی موت ہوئی ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 01, 2021 10:09 PM IST