ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کوروناوائرس ہوا بے قابو، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61695 نئے معاملات ، 349 اموات

ریاست میں نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ درج کی گئی ہے۔ اس دوران، فعال کیسز کی تعداد میں 7990 کی مزید اضافہ ہونے سے بدھ کو بڑھ کر یہ 620060 تک پہنچ گئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 16, 2021 12:49 AM IST
  • Share this:
مہاراشٹر میں کوروناوائرس ہوا بے قابو، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61695 نئے معاملات ، 349 اموات
مہاراشٹر میں کوروناوائرس ہوا بے قابو، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61695 نئے معاملات ، 349 اموات

ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مزید 349 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ قابل تشویش یہ ہے کہ فعال کیسز 6.20 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ریاست میں نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ درج کی گئی ہے۔ اس دوران، فعال کیسز کی تعداد میں 7990 کی مزید اضافہ ہونے سے بدھ کو بڑھ کر یہ 620060 تک پہنچ گئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔


ریاست میں اس دوران کورونا کے سب سے زیادہ (پورے ملک میں) 61695 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 36 لاکھ سے زائد 3639855 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو 58952 نئے کیسزسامنے آئے تھے۔


دہلی میں کورونا کے 16600 سے زائد نئے کیسز


ادھر دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری رہا اور اس دوران 16600 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور 112 مزید مریضوں کی موت ہوئی جبکہ فعال کیسز 3500 سے زیادہ اور بڑھ کر 54000 سے تجاوز کر گئے۔ دہلی میں بدھ کے روز فعال کیسز 3573 مزید بڑھ کر 54309 پہنچ گئے۔ دارالحکومت میں نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں یہ اضافہ درج کیا گیا۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 16699 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 784137 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 13014 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 718176 ہو گئی۔ دارالحکومت میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح آج جزوی طور پر کم ہو کر 91.58 فیصد پر آ گئی ہے۔

اس دوران 112مزید مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 11652 تک پہنچ گئی۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.49 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔ دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 82569 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 2.37 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ تمام 10 لاکھ آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط 8391168 ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 16, 2021 12:49 AM IST