ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں پھر ڈرانے لگے کورونا کے اعداد و شمار ، 1 دن میں 6281 نئے معاملات اور 40 اموات

Maharashtra Covid-19 Cases: ریاست کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2567 افراد کو اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں پھر ڈرانے لگے کورونا کے اعداد و شمار ، 1 دن میں 6281 نئے معاملات اور 40 اموات
مہاراشٹر میں پھر ڈرانے لگے کورونا کے اعداد و شمار ، 1 دن میں 6281 نئے معاملات اور 40 اموات (Pic- AP)

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ ریاست میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے 6281 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ ریاست کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2567 افراد کو اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے ۔ بتادیں کہ کیرالہ ، مہاراشٹر ، پنجاب ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں کورونا کے نئے معاملات میں اضافہ ہوا ہے ۔ مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس سے 20 لاکھ 93 ہزار 913 افراد متاثر ہوئے ہیں وہیں اب تک 19 لاکھ 92 ہزار 530 افراد شفایاب ہوئے ہیں ۔ مہاراشٹر میں فی الحال ایکٹیو معاملات کی تعداد 48 ہزار 439 ہے ۔ مہاراشٹر میں اب تک 51753 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔


وہیں مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں کورونا وائرس کے 156 نئے معاملات سامنے آئے ، جس کی وجہ سے ضلع میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 48 ہزار 293 ہوگئی ہے ۔ ایک افسر نے یہ ہفتہ کو جانکاری دی ۔ ان نئے معاملات کا پتہ جمعہ کو چلا ۔ افسر نے بتایا کہ ان میں سے 143 معاملات اورنگ آباد شہر کے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں چار اموات ہوئی ہیں ، جن میں سے تین اضلاع کے دیہی حصوں میں ہوئی ہیں ، جس کی وجہ سے ضلع میں مہلوکین کی تعداد 1250 ہوگئی ہے ۔




وہیں مہاراشٹر کے تھانے میں کورونا وائرس کے 471 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ دو لاکھ 59 ہزار 668 ہوگئی ہے ۔ یہ سبھی نئے معاملات جمعہ کو سامنے آئے ۔ ایک افسر نے ہفتہ کو اس کی جانکاری دی۔

ممبئی، پونے ، تھانہ سمیت ریاست میں رات کے کرفیو کاامکان

ادھر کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے پس منظر میں ریاستی حکومت کی طرف سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس کے مطابق ریاستی حکومت مہاراشٹر میں ممبئی، پونے ، تھانہ سمیت ریاست بھر میں ایک بار پھر نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ریاستی وزیر برائے امداد و بحالی وجے وڈیٹیور نے سنیچر کے روز اس بات کا اشارہ کیا۔ وجے وڈیٹیور کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ لہذا اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی ، تو مہاراشٹر میں شام 6 بجے سے صبح 9 بجے تک رات کا کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں لوکل ٹرینوں میں مخصوص اوقات میں عام مسافروں کو سفر کی اجازت کے بعد کووڈ 19 کے کیسیز میں اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ ریاڈت اکولہ اور امراوتی میں سنگین حالات کی وجہ سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 20, 2021 11:45 PM IST