ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسیز ، لاتور میں نائٹ کرفیو لاگو

Coronavirus Cases in Maharashtra: مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کے 23 لاکھ 14 ہزار 413 معاملات سامنے آئے ہیں ۔ وہیں اب تک 21 لاکھ 34 ہزار 72 لوگ شفایاب ہوچکے ہیں ۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسیز ، لاتور میں نائٹ کرفیو لاگو
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسیز ، لاتور میں نائٹ کرفیو لاگو

مہاراشٹر میں اتوار کو کورونا وائرس کے نئے معاملات میں بڑا اچھال درج کیا گیا ہے ۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 16620 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں جو کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں سب سے زیادہ ہیں ۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ وہیں 8861 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی بھی دیدی گئی ہے ۔


مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کے 23 لاکھ 14 ہزار 413 معاملات سامنے آئے ہیں ۔ وہیں اب تک 21 لاکھ 34 ہزار 72 لوگ شفایاب ہوچکے ہیں ۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے 52 ہزار 861 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے ۔ وہیں مہاراشٹر میں ایکٹیو معاملات کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 231 تک پہنچ گئی ہے ۔


ریاست میں بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے لاتور میں 31 مارچ تک نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ لاتور میں رات 8 بجے سے لے کر صبح 5 بجے تک کرفیو رہے گا ۔ اس کے علاوہ ہفتہ واری بازاروں کو بھی 31 مارچ تک بند کردیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ پونے ، ناگپور ، تھانے اور ممبئی میں سب سے زیادہ نئے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔


ناگپور میں 15 مارچ سے 21 مارچ تک لاک ڈاون لگایا گیا ہے ۔ وہیں پونے میں 31 مارچ تک اسکول بند رہیں گے ۔ آکولہ ، پربھنی میں پھر لاک ڈاون لگایا گیا ہے ۔ دہلی این سی سی آر ، گوا ، گجرات ، کیرالہ اور راجستھان سے مہاراشٹر میں داخل ہونے کیلئے کورونا کی منفی رپورٹ ضروری ہے ۔

بتادیں کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے آٹھ ہزار سے زیادہ سرگرم معاملوں کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس بیماری سے 16 ہزار سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں گزشتہ دنوں ملک میں 8522 فعال معاملوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس بیماری سے 16637 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے سے اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز کورونا وائرس کی وجہ سے 158 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ سنیچر کے روز یہ تعداد 140، جمعہ کے روز 117، جمعرات کو 126، بدھ کو 133، منگل اور پیر 97، اتوار کو 100 درج کی گئی تھی ۔

اس دوران ملک میں اب تک دو کروڑ 97 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 25317 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے ایک کروڑ 13 لاکھ 59 ہزار 45 افراد سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران 16637 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جس کے ساتھ اب تک 10989897 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

فعال معاملات کی تعداد میں 8522 کے اضافے سے یہ بڑھ کر 210544 ہوگئی ۔ اسی عرصے میں اس مرض سے مزید 158 مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 158604 ہوگئی ہے۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 14, 2021 10:05 PM IST