ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایس آئی آئی نے جاری کی کووی شیلڈ کی نئی قیمت ، ریاستوں کو 400 روپے اور نجی اسپتالوں کو 600 روپے میں دے گی ویکسین

Covishield Vaccine Prices: بدھ کو سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے کووی شیلڈ سمیت دیگر ویکسین کو لے کر بحث کی ۔ کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ہندوستان میں ویکسین کے دام کم ہیں ۔

  • Share this:
ایس آئی آئی نے جاری کی کووی شیلڈ کی نئی قیمت ، ریاستوں کو 400 روپے اور نجی اسپتالوں کو 600 روپے میں دے گی ویکسین
ایس آئی آئی نے جاری کی کووی شیلڈ کی نئی قیمت ، ریاستوں کو 400 روپے اور نجی اسپتالوں کو 600 روپے میں دے گی ویکسین

نئی دہلی : پونے میں واقع دنیا کی سب سے بڑی دوا ساز کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے ویکسین کی قیمتوں کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے ۔ بدھ کو کمپنی نے کہا کہ ریاستی سرکار کو کووی شیلڈ ویکسین چار سو روپے فی ڈوز پر قیمت پر ملے گی ۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ اسپتالوں میں ویکسین کی قیمت چھ سو روپے فی ڈوز ہوگی ۔ کمپنی نے پروڈکشن کے بعد ریاست اور مرکزی حکومت کے درمیان ویکسین کو پچاس پچاس فیصد تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


کمپنی نے جانکاری دی ہے کہ 50 فیصد ویکسین مرکزی حکومت کو دی جائے گی ۔ اس کے بعد 50 فیصد ویکسین ریاستی حکومتوں اور نجی اسپتالوں کو دی جائے گی ۔ سیرم انسٹی ٹویٹ نے کووی شیلڈ کی قیمتوں پر سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کو یہ ویکسین چار سو روپے فی ڈوز کی شرح پر ملے گی جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں کو اس کیلئے چھ سو روپے دینے ہوں گے ۔


بدھ کو سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے کووی شیلڈ سمیت دیگر ویکسین کو لے کر بحث کی ۔ کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ہندوستان میں ویکسین کے دام کم ہیں ۔ اس دوران الگ الگ ویکسین کی مثالیں دی گئیں ۔ کمپنی نے جانکاری دی کہ امریکی ویکسین کے دام 1500 روپے ہیں جبکہ روسی اور چینی ویکسین کی قیمت 750 روپے فی ڈوز ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او ادار پونیوالا نے پہلے کہا تھا کہ کووی شیلڈ کی قیمت ایک ہزار روپے فی ڈوز ہوسکتی ہے ۔


ہندوستان میں ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے فی الحال کووی شیلڈ اور حیدرآباد میں واقع بھارت بایو ٹیک میں تیار ہوئی کوویکسین کو ایمرجنسی استعمال کیلئے استعمال کی منظوری دی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 21, 2021 11:48 PM IST