ہوم » نیوز » عالمی منظر

ملیشیا میں تین افراد میں كوروناوائرس کے اثرات

ملیشیا کے ’نیوا سٹریٹس ٹائمز ‘اخبار نے اپنی رپورٹ میں مسٹر ذوالکفلی احمد کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر جوہر بهرو میں تین افراد میں اس وائرس کےعلامات پائے گئے ہیں اور یہ سب چین کے رہائشی ہیں۔

  • Share this:
ملیشیا میں تین افراد میں كوروناوائرس کے اثرات
علامتی تصویر

کوالالمپور: ملیشیا کے وزیر صحت ذوالکفلی احمد نے ملیشیا میں كوروناوائرس سے تین لوگوں کے متاثر ہونے کی ہفتہ کو تصدیق کی۔ ملیشیا کے ’نیوا سٹریٹس ٹائمز ‘اخبار نے اپنی رپورٹ میں  وزیر صحت ذوالکفلی احمد کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر جوہر بهرو میں تین افراد میں اس وائرس کےعلامات پائے گئے ہیں اور یہ سب چین کے رہائشی ہیں۔ ان لوگوں میں یہ وائرس سنگاپور میں علاج کرا رہے 66 سالہ ایک مریض کے رابطے میں آنے کے بعد آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چین میں كوروناوائرس کا پہلا کیس گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور موجودہ وقت میں اس نے وبائی شکل اختیار کر لیاہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق چین میں 1،330 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں اور اب تک 41 افراد کی اس وائرس سے موت ہو چکی ہے۔

چین کے علاوہ ہانگ کانگ، تائیوان، تھائی لینڈ، جاپان، ویت نام، جنوبی کوریا، سنگاپور، نیپال، فرانس، امریکہ اور آسٹریلیا میں بھی كوروناوائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ادھر، عالمی ادارہ صحت نے جمعرات کو کہا کہ اس وائرس کو لے کر عالمی ایمرجنسی کا اعلان کرنا ابھی جلدبازی ہوگی۔

First published: Jan 25, 2020 12:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading