ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تقریبا تین لاکھ روپئے میں بنوایا سونے کا ماسک

پنے ضلع کے پنپری۔ چنچواڑ کے باشندے شنکر کراڈے نے اپنے آپ کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے سونے کا ماسک تیار کروایا ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تقریبا تین لاکھ روپئے میں بنوایا سونے کا ماسک
پنے ضلع کے پنپری۔ چنچواڑ کے باشندے شنکر کراڈے نے اپنے آپ کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے سونے کا ماسک تیار کروایا ہے۔

ممبئی۔ ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہر دن کورونا کے نئے مریض ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن سے دوچار مریضوں کی تعداد 6.25 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ایسے میں ملک میں تیزی سے بڑھتے کورونا کے معاملوں کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی بھی لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ جب بھی کوئی باہر نکلے تو منھ میں ماسک یا رومال ضرور باندھے۔ کورونا کی اس جنگ میں مہاراشٹر کے پنے ضلع کے پنپری۔ چنچواڑ میں ایک شخص نے سونے کا ماسک (Gold Mask) بنوایا ہے۔ اس ماسک کی قیمت 2.89 لاکھ روپئے بتائی جا رہی ہے۔



اس ماسک کو خاص طور پر کورونا کے لئے ہی بنوایا گیا ہے۔ پنے ضلع کے پنپری۔ چنچواڑ کے باشندے شنکر کراڈے نے اپنے آپ کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے سونے کا ماسک تیار کروایا ہے۔ اس ماسک کی قیمت 2.89 لاکھ روپئے ہے۔ کراڈے نے بتایا کہ اس ماسک میں بہت ہی چھوٹی سوراخ ہے جس سے سانس لینے میں کسی بھی طرح کی تکلیف نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ ماسک کووڈ۔ انیس کے معاملہ میں کتنا موثر ہے۔

واضح رہے کہ ہندستان میں کورونا وائرس (Coronavirus) کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس خطرناک وائرس کے جمعہ کی دیر رات ملک میں 6.49 لاکھ کیس ہو چکے ہیں۔ تقریبا 18.70 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ بتایا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ملک میں 20,903 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی، تلنگانہ اور کرناٹک میں آئے ہیں۔

 
First published: Jul 04, 2020 09:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading