مدھیہ پردیش جمیعت علما کے ذریعہ بھوپا ل میں کھولا گیا ماسک و سنیٹائزر بینک، عوام کے لئے بڑی راحت
مدھیہ پردیش حکومت نے کورونا وائرس کے تئیں بیداری کو لیکر جہاں مہم تیز کردی ہے۔ وہیں کووڈ۱۹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سحت کاروائی بھی جا ری ہے ۔ پولیس کی کاروائی میں ماسک نہیں پہننے والوں پر ہزار سے دو ہزار روپیہ تک جرمانہ بھی لگایا جا رہا ہے۔ ایسے میں مدھیہ پردیش جمیعت علما کے ذریعہ بھوپا ل میں کھولا گیا ماسک و سنیٹائزر بینک عوام کے لئے بڑی راحت پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Nov 28, 2020 08:40 PM IST

مدھیہ پردیش جمیعت علما کے ذریعہ بھوپا ل میں کھولا گیا ماسک و سنیٹائزر بینک عوام کے لئے بڑی راحت پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔
مدھیہ پردیش میں حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے متجاوز ہوگئی ہے۔ 71 دنوں میں جہاں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے مریض سامنے آئے ہیں۔ مدھیہ پردیش حکومت نے کورونا وائرس کے تئیں بیداری کو لیکر جہاں مہم تیز کردی ہے۔ وہیں کووڈ۱۹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سحت کاروائی بھی جا ری ہے ۔ پولیس کی کاروائی میں ماسک نہیں پہننے والوں پر ہزار سے دو ہزار روپیہ تک جرمانہ بھی لگایا جا رہا ہے۔ ایسے میں مدھیہ پردیش جمیعت علما کے ذریعہ بھوپا ل میں کھولا گیا ماسک و سنیٹائزر بینک عوام کے لئے بڑی راحت پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔
بھوپال موتی مسجد کے پاس قائم کئے گئے جمعیت علما ایم پی کے ماسک و سنیٹائزر بینک عوام کو مفت ماسک کے ساتھ سنیٹائزر بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ماسک و سنیٹائزر بینک کی افتتاح تقریب کے موقع پر بھوپال گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ گیانی دلیپ سنگھ نے شرکت کی۔
گیانی دلیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ جمعیت علما نے جو قدم اٹھایا ہے وہ نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ کورونا کے قہر میں غریبوں کے لئے ایک وردان بھی ہے ۔ ہم نے خود بھی ماسک بینک میں ماسک اور سنیٹائزر تحفہ میں پیش کیاہے اور آگے بھی پیش کرتے رہیں گے۔ اسی کے ساتھ ہم نے یہ بھی گزارش کی ہے کہ شہر میں جہاں جہاں پولیس چیکنگ کے نام پر غریب لوگوں سے ماسک نہیں ہونے کے سبب ہزار دو ہزار کا چالان کاٹ رہی ہے وہاں پر ماسک رکھے جائیں اور وہاں پر اگر کسی بھائی کے پاس بھول سے ماسک نہیں ہے تو اس کا چالان نہ کاٹ کر اسے پولیس کے ذریعہ ماسک پہنایا جائے تو اچھا ہوگا۔