ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

کوروناوائرس وبا نے تباہ کیا اسکول ڈریس اور نصابی کتابوں کا کاروبار، دکانوں میں دھول کھا رہا ہے ڈریس اور کتابوں کا اسٹاک 

کورونا وبا کے قہر سے اسکولوں کا تعلیمی نظام ہی درہم برہم نہیں ہوا بلکہ اس سے منسلک روزگار اور کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، تاہم اسکول کالجوں کو کھولنے کے فیصلے کے باوجود حلات کے جلد معمول پر لوٹنے کی اُمید کم ہی ہے۔

  • Share this:
کوروناوائرس وبا نے تباہ کیا اسکول ڈریس اور نصابی کتابوں کا کاروبار، دکانوں میں دھول کھا رہا ہے ڈریس اور کتابوں کا اسٹاک 
کورونا وبا کے قہر سے اسکولوں کا تعلیمی نظام درہم برہم

کورونا وبا (Covid-19 pandemic) کے قہر کی مار کاروبار اور روزگار کے ساتھ تعلیم پر ایسی پڑی کہ اسکول کالجوں کے دروازوں پر تالے لگ گئے۔ ایسے میں اسکول کالجوں سے وابستہ ڈریس اور نصاب کی کتابوں کا کاروبار بھی گزشتہ سات ماہ سے بری طرح متاثر ہے۔ لاکھوں کروڑوں کا نقصان اٹھا چکے سپلائر نئے سیشن سے پہلے اب پرانے اسٹاک کو لیکر فکرمند ہیں۔

مارچ میں امتحانات کے مکمّل ہونے کے بعد اسکول کالجوں میں نئے تعلیمی سیشن کی شروعات ہو جاتی ہے لیکن اس سال کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارچ میں اسکول کالجوں کو بند کر دیا گیا۔

ایسے میں نہ تو نئے سیشن کی شروعات ہو سکی اور نہ ہی بچوں نے نئے سال کے لیے ڈریس کا سامان خریدا ، ان حالات میں محض اسکول کالجوں کے ڈریس سپلائر کا کاروبار ہی متاثر نہیں ہوا بلکہ ڈریس تیار کرنے والا کاریگر طبقے کا روزگار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سپلائر اور اسٹاک ہولڈرز کے مطابق نیا سیشن شروع ہونے سے قبل ڈریس کی سلائی اور نصاب کی کتابوں کی اشاعت کا کام مکمل کر لیا جاتا ہے اور دوکانداروں تک اسٹاک سپلائی کر دیا جاتا ہے لیکن اس سال یہ اسٹاک دکانوں اور گوداموں میں ہی پڑا ہے۔

میرٹھ مختلف تعلیمی بورڈ کے نصاب کی کتابوں کے پبلیکیشن کے تعلق سے یو پی کا بڑا مرکز ہے۔ نئے تعلیمی سیشن کی شروعات سے قبل ہی نصاب کی کتابوں کی اشاعت اور اسٹاک کا کام مکمل کر لیا گیا تھا اور اسکولوں کے علاوہ دکاندارو کو بھی کورس کی کتاب کاپیاں سپلائی کی جا چکی تھی لیکن ان کتاب کاپیوں کا اسٹاک اب دکاندارو ں کی دکانوں میں ہی پڑا ہے جس سے پبلیشر سے لیکر سپلائر تک کو لاکھوں کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔


کورونا وبا کے قہر سے اسکولوں کا تعلیمی نظام ہی درہم برہم نہیں ہوا بلکہ اس سے منسلک روزگار اور کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، تاہم اسکول کالجوں کو کھولنے کے فیصلے کے باوجود حلات کے جلد معمول پر لوٹنے کی اُمید کم ہی ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 10, 2020 03:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading