ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جانئے کورونا انفیکشن کے تیسرے اسٹیج کے خطرے کے لیے کتنا تیار ہے میرٹھ ، محکمہ صحت نے تیار کی یہ نئی حکمت عملی

میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ انفیکشن کی چین کو توڑنے کے لیے خاص حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے ۔

  • Share this:
جانئے کورونا انفیکشن کے تیسرے اسٹیج کے خطرے کے لیے کتنا تیار ہے میرٹھ ، محکمہ صحت نے تیار کی یہ نئی حکمت عملی
جانئے کورونا انفیکشن کے تیسرے اسٹیج کے خطرے کے لیے کتنا تیار ہے میرٹھ ، محکمہ صحت نے تیار کی یہ نئی حکمت عملی

میرٹھ اب تک کورونا انفیکشن کے اسٹیج 2 کی لڑائی لڑ رہا ہے ، لیکن متاثرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر محکمہ صحت اب اسٹیج 3 کے خطرے سے نمٹنے کے لئے بھی تیاری کر رہا ہے ۔ حالانکہ میرٹھ میں اب تک کورونا انفیکشن کے 55 مریضوں میں سے صحتیاب ہو چکے 9 افراد کو ڈسچارج بھی کیا کا چکا ہے ۔ وہیں متاثرین کے ربط میں آنے والے کوارنٹائن کیے گئے افراد میں سے آج 36 افراد کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کے آئیسولیشن اور ٹیسٹ کے بعد اب محکمہ صحت ان افراد سے ربط میں آئے لوگوں پر نگاہ رکھتے ہوئے آگے کی حکمت عملی طے کر رہا ہے ۔ تاکہ اسٹیج 3 کے خطرے سے نمٹا جا سکے ۔


اس تعلق سے میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ انفیکشن کی چین کو توڑنے کے لیے خاص حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے ۔ خاص طور پر انفیکشن سے متاثر مریض کے ربط میں آنے والوں کے علاوہ اس علاقے کے دیگر مشتبہ افراد کو بھی کوارنٹائن کرکے آبزرویشن میں رکھا گیا ہے ۔ وہیں جن افراد کی رپورٹ اب تک نیگیٹیو آ رہی ہے اور جو افراد دو ہفتے کی کوارنٹائن مدت پوری کر چکے ہیں اور صحت یاب ہیں ، ان کو بھی اسپتالوں سے ڈسچارج کیا جا رہا ہے ۔


تاہم سی ایم او کا کہنا ہے کہ حالانکہ میرٹھ میں ابھی تیسرے اسٹیج کے خطرے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے ، لیکن محکمہ صحت اس طرح کے معاملات کو لیکر نئے طریقہ سے حکمت عملی بنا رہا ہے ۔ چیف میڈیکل افسر کے مطابق تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی اب تک مکمّل طور پر نشاندہی کرکے سیمپلنگ کی جا چکی ہے ۔ تاہم اب ان افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے ، جو ان دنوں میں متاثر افراد کے رابطے میں آئے ہیں ۔

First published: Apr 13, 2020 10:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading