ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: کورونا ویکسینیشن کے لیے کتنا تیار ہے سرکاری عملہ، ویکسین کے لیے کولڈ چین کی کیسی ہے تیاری

ڈاکٹر پروین گوتم کے مطابق، پہلے مرحلے میں اٹھارہ ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کا ہدف طے کیا گیا ہے جن میں ہیلتھ ورکرز کو شامل کیا گیا ہے۔

  • Share this:
میرٹھ: کورونا ویکسینیشن کے لیے کتنا تیار ہے سرکاری عملہ، ویکسین کے لیے کولڈ چین کی کیسی ہے تیاری
میرٹھ: کورونا ویکسینیشن کے لیے کتنا تیار ہے سرکاری عملہ

میرٹھ ۔ جنوری کے بعد اُترپردیش میں کورونا ٹیکہ کاری کی شروعات ہو سکتی ہے۔ ایسے میں ویکسینیشن کے ڈرائی رن کے ساتھ ہی پہلے مرحلے کے ویکسینیشن کے لیے تیاریاں مکمل کر لیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ میرٹھ میں بھی پہلے مرحلے کے ویکسینیشن کے لیے ویکسین کو محفوظ کرنے کے لیے کولڈ چین تیار کرنے کے ساتھ ٹیکہ کاری سیشن کے لیے مراکز پر بھی تیاریاں مکمل کر لینے کی بات کہی جا رہی ہے۔ کورونا ویکسین سینٹر کے انچارج کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں ویکسینیشن ایک بڑا چیلنج ضرور ہے لیکن ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ذمہ داران اور گراؤنڈ اسٹاف ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔


ڈاکٹر پروین گوتم کے مطابق، پہلے مرحلے میں اٹھارہ ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کا ہدف طے کیا گیا ہے جن میں ہیلتھ ورکرز کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کے ویکسینیشن میں فرنٹ لائن کورونا واریئرز کو شامل کیا جائیگا جنکی تعداد 36 ہزار ہوگی۔ ان میں پولیس پیرا ملٹری فورسز کے لوگ اور سرکاری محکمے کا وہ اسٹاف شامل ہوگا جو کورونا کے جنگ میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔


تیسرے مرحلے میں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دی جائیگی جن میں سینئر سیٹیزن کے علاوہ ایسے افراد شامل ہونگے جن میں انفیکشن ہونے کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔ سی ایم او اکھلیش  کے مطابق پہلے اور دوسرے ڈوز کی کارروائی 28 دن کے اندر مکمل کی جائیگی اور ویکسین لینے والوں کی نگرانی ہوگی۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 07, 2021 12:24 AM IST