ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا انفیکشن کے خطرے کے ساتھ فضا میں پھیل رہی آلودگی سانس کے مریضوں کے لیے بنی جان کی آفت

ہوا میں آلودگی کے بڑھنے سے سانس کے مریضوں کی تعداد میں بھی ان دنوں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ کورونا انفیکشن کے خطرے کے ساتھ فضا میں موجود آلودگی سانس اور پھیپڑے کے مریضوں کی جان کی آفت بن گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سانس اور پھیپھڑوں کے مریضوں کے لیے کورونا انفیکشن کا خطرہ پہلے ہی کم نہ تھا ایسے میں فضا میں پھیلی آلودگی ان مریضوں کے لیے زہر ثابت ہو رہی ہے۔

  • Share this:
کورونا انفیکشن کے خطرے کے ساتھ فضا میں پھیل رہی آلودگی سانس کے مریضوں کے لیے بنی جان کی آفت
کورونا انفیکشن کے خطرے کے ساتھ پھیل رہی آلودگی سانس کے مریضوں کے لیے بنی جان کی آفت

میرٹھ ۔ فضا میں پھیلی آلودگی محض دلّی ہی نہیں بلکہ  اطراف کے علاقوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کے مطابق  درج کیے گئے اعداد وشمار میں کانپور اور میرٹھ  اتر پردیش کے سب سے زیادہ آلودگی والے شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ہوا میں گھل رہا یہ زہر لوگوں کی صحت کے لئے بےحد نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے اور اس وجہ سے سانس کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر میں لگے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم میں دیوالی کے بعد پی ایم ٢.٥ کی مقدار خطرناک سطح تک گئی تھی۔


جانکار  مانتے ہیں کہ آتش بازی کے علاوہ شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی گاڑیوں کا بڑھتا دباؤ ، کچرے کو جلا کر ختم کرنے کا طریقہ اور کھیتوں میں جلائی جانے والی پرالی شہر میں ہوا کی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ثابت ہو رہی ہے۔


ہوا میں آلودگی کے بڑھنے سے سانس کے مریضوں کی تعداد میں بھی ان دنوں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ کورونا انفیکشن کے خطرے کے ساتھ فضا میں موجود آلودگی سانس اور پھیپڑے کے مریضوں کی جان کی آفت بن گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سانس اور پھیپھڑوں کے مریضوں کے لیے کورونا انفیکشن کا خطرہ پہلے ہی کم نہ تھا ایسے میں فضا میں پھیلی آلودگی ان مریضوں کے لیے زہر ثابت ہو رہی ہے۔ سانس کے مریضوں کو ان حالات میں خاص احتیاط برتنے کی صلاح دی جا رہی ہے۔


چیف میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ بدلتے موسم کے ساتھ ان حالات میں سانس کے مریضوں اور بزرگوں کو صبح کے وقت خاص طور پر گھر سے نکلنے سے بچنا چاہیے اور ماسک کا احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے۔ سانس کے  مریضوں میں انفیکشن کا خطرہ سب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے فضا میں  پھیل رہی آلودگی کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے کے سبب سانس کے مریضوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 19, 2020 09:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading