Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    عید الاضحٰی اور رکشا بندھن کے موقع پر اس میڈیکل کالج نے وارڈ میں بھرتی کورونا مریضوں کے لیے کیا خاص انتظام 

    میڈیکل اسٹاف کے اس خاص انتظام سے میڈیکل کے کووڈ 19 وارڈ میں بھرتی مریض بھی کافی خوش ہیں۔

    • Share this:
    عید الاضحٰی اور رکشا بندھن کے موقع پر اس میڈیکل کالج نے وارڈ میں بھرتی کورونا مریضوں کے لیے کیا خاص انتظام 
    میرٹھ : اس میڈیکل کالج نے وارڈ میں بھرتی کورونا مریضوں کے لیے کیا خاص انتظام 

    کورونا وبا کے قہر اور خوف نے اپنوں کو اپنوں سے بھی دور کر دیا ہے۔ صوبہ اُتر پردیش میں تو ہفتے کے آخری دو دنوں میں مکمّل لاک ڈاؤن کے نفاذ کے عمل میں لئے جانے کے سبب عید الاضحٰی کے موقع پر بھی لوگ گھروں میں قید رہے اور تہوار کے موقع پر احتیاط کے سبب ایک دوسرے کے گھر جاکر مبارکباد دینے کے بجائے فون اور واٹس ایپ کے ذریعہ عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ لیکن سب سے زیادہ پریشانی اور مایوسی کی بات تو ان افراد کے لیے ہے جنکے اپنے کورونا سے متاثر ہوکر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور اس تہوار کے موقع پر بھی اپنے اہل خانہ اور  دوست احباب سے دور ہیں۔


    عید الاضحٰی اور رکشا بندھن کے اس تہوار کے موقع پر بھی ان کو اپنے گھر والوں سے ملنے کی اجازت تو نہیں ہے لیکن ان کورونا مریضوں کی خوشی کے لیے میرٹھ میڈیکل کالج انتظامیہ نے ایک خصوصی پیش رفت کرتے ہوئے تہوار کے موقع پر خاص اہتمام کیا ہے۔ میرٹھ میڈیکل کالج میں کووڈ وارڈ کے چیف ڈائریکٹر ڈاکٹر سدھیر راٹھی کے مطالبے پر میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس کے گرگ نے میڈیکل کالج کچن اسٹاف کے ان چارج ڈاکٹر ایس کے پالیوال کو ہدایت دی کہ عید الاضحٰی اور رکشا بندھن کے موقع پر میڈیکل کالج کووڈ وارڈ میں زیر علاج مریضوں کے لیے خاص طور پر کھیر اور مٹھائی تیار کی جائے اور مریضوں کو کھانے کے ساتھ دی جائے۔


    عید الاضحٰی کے موقع پر میڈیکل کالج کووڈ وارڈ میں بھرتی کورونا مریضوں کو دوپہر کے کھانے میں دال چاول سبزی اور روٹی کے ساتھ کھیر بھی دی گئی اور اسی طرح تینوں دن مریضوں کو کھیر دی جائیگی۔ وہیں پیر کو رکشا بندھن کے موقع پر بھی میڈیکل وارڈ کے کورونا مریضوں کو کھیر اور مٹھائی دی جائیگی۔میڈیکل اسٹاف کے اس خاص انتظام سے میڈیکل کے کووڈ 19 وارڈ میں بھرتی مریض بھی کافی خوش ہیں۔

    Published by: Nadeem Ahmad
    First published: Aug 03, 2020 08:57 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading