ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : کچھ اس طرح پچھڑے علاقوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں یہ نرسیں

لاک ڈاؤن کے شروعاتی دور سے اب تک کاجل اور انکیتا کی ان کوششوں کا اثر بھی نظر آ رہا ہے۔

  • Share this:
میرٹھ : کچھ اس طرح پچھڑے علاقوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں یہ نرسیں
میرٹھ : کچھ اس طرح پچھڑے علاقوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں یہ نرسیں

میرٹھ ۔ کورونا انفیکشن علامات کی جانکاری اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل ہی اس مہلک وائرس سے بچاؤ کا طریقہ ہے لیکن پچھڑے اور پسماندہ علاقوں میں لوگ آج بھی اس خطرے سے بیدار نہیں ہیں اور اس کی سب سے بڑی وجہ جانکاری کی کمی ہے ۔ پچھڑے علاقوں میں خاص طور پر بچوں کو بیدار کرنے کے لیے میرٹھ میڈیکل کالج کی دو اسٹاف نرسوں نے بیڑا اٹھایا ہے اور وہ ڈیوٹی کے بعد وقت نکال کر شہر کے مختلف پچھڑے علاقوں میں جا کر لوگوں کو بیدار کر رہی ہیں اور صاف صفائی اور حفاظت کے لیے ان بچوں کو ضروری سامان بھی مہیا کرنے کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔


لاک ڈاؤن کے شروعاتی دور سے اب تک کاجل اور انکیتا کی ان کوششوں کا اثر بھی نظر آ رہا ہے۔ نرس کاجل اور انکیتا کا کہنا ہے کہ اس مہلک وبا سے بچاؤ کی جانکاری کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا بہت ضروری ہے لیکن شہر کے ایسے کئی علاقوں میں لوگ ابھی بھی اس خطرے سے انجان ہیں اور جانکاری کی کمی کے سبب بد احتیاطی برت رہے ہیں۔ ایسے میں ان علاقوں میں لوگوں کو بیدار کرنا ضروری ہے اور خاص طور پر بچوں کو بیدار کرنا ضروری ہے جو بچاؤ کے لئے سماجی دوری کی اہمیت نہیں سمجھتے۔ نرس کاجل اور انکیتا نے پچھڑے علاقوں میں اس بیداری مہم کی شروعات لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے سے ہی کر دی تھی اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔


کاجل اور انکیتا کا ماننا ہے کہ اگر ان کی اس چھوٹی سی کوشش سے لوگوں کو خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے تو کورونا کے خلاف اس جنگ میں یہ ان کا چھوٹا سا تعاون ہو گا۔


کاجل اور انکیتا کی اس مہم کا اثر بھی نظر آ رہا ہے۔ ان کی کوششوں سے پچھڑے علاقوں کے بچے نہ صرف اس خطرے کے تئیں بیدار ہو رہے ہیں بلکہ احتیاطی تدابیر پر عمل بھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کاجل اور انکیتا کا ماننا ہے کہ اگر ان کی اس چھوٹی سی کوشش سے لوگوں کو خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے تو کورونا کے خلاف اس جنگ میں یہ ان کا چھوٹا سا تعاون ہو گا۔
First published: Apr 30, 2020 02:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading