ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاؤن2.0: وزارت داخلہ نے جاری کیے رہنمایانہ خطوط،ان شعبوں کو20 اپریل سے ملے گی راحت

کورونا وائرس سے وباء سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں کچھ نرمی دی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نے رہنمایا خطو ط جاری کیے ہیں۔

  • Share this:
لاک  ڈاؤن2.0: وزارت داخلہ نے جاری کیے رہنمایانہ خطوط،ان شعبوں کو20 اپریل سے ملے گی راحت
کورونا وائرس سے وباء سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں کچھ نرمی دی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نے رہنمایا خطو ط جاری کیے ہیں۔

کورونا وائرس سے وباء سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں کچھ نرمی دی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نے رہنمایا خطو ط جاری کیے ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ3مئی تک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی جاری رہے گی۔ ریاستوں کی سرحدیں بھی مہر بند رہیں گی۔ یعنی بس ، میٹرو ، ہوائی اور ٹرین سفر آپ نہیں پائیں گے۔ اس کے علاوہ اسکول ، کوچنگ سینٹر بھی بند رہیں گے۔ حکومت نے کہا ہے کہ کاشتکاری سے متعلق کاموں کو چھو ٹ دی جارہی ہے۔


نئے رہنمایا خطو ط کے مطابق کھانے پینے کی تمام شعبوں کو لاک ڈاؤن سے چھو ٹ دی جائیگی۔ اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں تمام فیکٹریاں کھولنے کی اجازت ہوگیا۔ نئی ہدایات کے مطابق ، منریگا کے کاموں کو بھی اجازت دی گئی ہے ، جس کے تحت کہا گیا ہے کہ آبپاشی اور پانی کے تحفظ کو ترجیح دی جانی چاہئے۔


نئی رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام سرگرمیاں ریاستوں / مرکز زیرانتظام کی حکومت کی اجازت کے بعد شروع کرنی ہوں گی ۔حالانکہ اس سے قبل معاشرتی دوری کے اقدامات بھی کیے جانے پر زوردیاگیاہے۔ وزارت داخلہ امور (ایم ایچ اے) کو COVID 19 کے انتظام کے لئے جاری کردہ قومی ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام عوامی مقامات ، کام کی جگہوں پر ماسک کا استعمال لازمی ہےاور عوامی مقامات پر تھوکنے پر سزا ہوگی۔

First published: Apr 15, 2020 10:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading