ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا میں مہلک ترین کوروناوائرس سے 17 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں, 7.73 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر

دنیا میں بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ 19‘ کے لگاتار بڑھتے قہر سے اب تک17 لاکھ سے زائد مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں اور 7.73 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 22, 2020 01:59 PM IST
  • Share this:
دنیا میں مہلک ترین کوروناوائرس سے 17 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں, 7.73 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر
دنیا میں مہلک ترین کوروناوائرس سے 17 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں، 7.73 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: دنیا میں بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ 19‘ کے لگاتار بڑھتے قہر سے اب تک17 لاکھ سے زائد مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں اور 7.73 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک 191 ممالک میں 7 کروڑ 73 ہزار 4293 افراد کو متاثر کیا ہے ، جبکہ 17 لاکھ 1 ہزار 822 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جان لیوا وبا سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ 3،19،190 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر دنیا میں دوسراملک ہندوستان ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر کے 10،055،560 ہوگئی ہے جبکہ 96 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ ایکٹیو کیسز کم ہوکر 3.03 لاکھ ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1،45،810 ہوگئی ہے۔



ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز تین لاکھ سے نیچے


نئی دہلی: جان لیوا اورمہلک ترین ’کووڈ19‘ کورونا وائرس کی نئی قسم سے دنیا بھر میں تشویش میں اضافہ کے درمیان ہندوستان میں کووڈ 19 کے مریضوں کی رفتارکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے اوران کی تعداد کم ہوکر تین لاکھ سے نیچے آگئی ہے۔ اس وبا کے سست ہونے کی رفتار کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ کئی مہینوں کے بعد جان لیوا وائرس کے یومیہ کیسز 20،000 سے کم ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی 500 کے نیچے رہ گئی ہے۔ منگل کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19،556 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ75 ہزارسے زیادہ ہو گئی۔ اسی عرصے کے دوران 30،376 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 96.36 لاکھ اور اس کی شرح 95.65 فیصد ہوگئی۔ فعال کیسز 11،121 سے گھٹ کر 2.92 لاکھ رہ گئی اوراس کی شرح کم ہوکر 2.90 فیصد ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 301 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،46،111 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اوڈیشہ ، اروناچل پردیش اور آسام کے علاوہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔اڈیشہ میں اسی عرصہ کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ یعنی 51 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 309 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ فعال کیسز کی تعداد 2801 ہوگئی ہے ، جبکہ لگ بھگ 3.22 لاکھ افراد اس جان لیوا وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں تین افراد کی ہلاکت کے ساتھ اس ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1839 ہوچکی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں فعال کیسز کی تعداد 3274 عدد کی کمی واقع ہوئی ، جبکہ 6053 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 60،593 پر آگئی ہے جبکہ لگ بھگ 17.90 لاکھ سے زائد مریض اس جان لیوا وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے ریاست میں 55 مریضوں کی موت ہوئی ہے ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 48،801 ہوچکی ہے۔ ریاست کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1098 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ 4494 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب بھی 60،670 فعال کیسز ہیں۔ کورونا کے 27 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2843 ہوگئی ہے۔ اس جنوبئی ریاست میں کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 6.45 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 22, 2020 01:56 PM IST