ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے پاس دستیاب ہیں کورونا وائرس کے 3.06 کروڑ سے زیادہ ٹیکے

COVID-19 Vaccine: وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے اتوار کو بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے پاس کورونا وائرس کے تین کروڑ چھ لاکھ 34 ہزار 638 ویکسین ابھی بھی دستیاب ہیں۔ وزارت نے کہا کہ آئندہ تین دنوں میں کم از کم 24،53،080 مزید ویکسین ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو دستیاب کرادی جائیں گی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 20, 2021 04:52 PM IST
  • Share this:
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے پاس دستیاب ہیں کورونا وائرس کے 3.06 کروڑ سے زیادہ ٹیکے
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے پاس دستیاب ہیں کورونا وائرس کے 3.06 کروڑ سے زیادہ ٹیکے

نئی دہلی : وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے اتوار کو بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے پاس کورونا وائرس کے تین کروڑ چھ لاکھ 34 ہزار 638 ویکسین ابھی بھی دستیاب ہیں۔ وزارت نے کہا کہ آئندہ تین دنوں میں کم از کم 24،53،080 مزید ویکسین ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو دستیاب کرادی جائیں گی ۔ وزارت نے بتایا کہ مرکز کے ذریعہ اب تک 29.10 کروڑ سے زیادہ کورونا وائرس سے متعلق ویکسین ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مہیا کرائی جاچکی ہیں۔


وزارت کے مطابق آج صبح تک کے اعداد و شمار کے مطابق ضائع شدہ سمیت 26،04،19،412 ویکسین استعمال کی جاچکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38،10،554 ویکسین لگائی گئیں اور اس کے ساتھ ہی اب تک ملک میں مجموعی طور سے 27،66،93،572 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔


ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 30 ہزار سے زیادہ کی گراوٹ


ادھر ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے ایکٹیوکیسز تیزی سے کم ہورہے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30،776 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے اور1576 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58،419 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2،98،81،965 ہوگئی۔

اسی عرصہ کے دوران 87 ہزار 619 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار نو ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 30 ہزار 776 سے گھٹ کرمجموعی تعداد سات لاکھ 29 ہزار 243 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1576 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی تعداد بڑھ کرتین لاکھ 86 ہزار 713 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 2.44 فیصد ، شفایابی کی شرح 96.27 فیصد اور اموات کی شرح 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 2،143 سے گھٹ کر اب اس کی مجموعی تعداد 1،35،708 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں مزید 10،373 مریضوں کی شفایا بی کے بعد جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 57،10،356 ہوگئی ہے ، جبکہ 682 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،17،356 ہوگئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 20, 2021 04:52 PM IST