ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یو پی کی سب سے بڑی نینی سینٹرل جیل میں پھیلی کورونا کی وبا 123 قیدی، سکیورٹی کے 12 جوان پازیٹو، جیل بنا اسپتال

یو پی کی سب سے بڑی نینی سینٹرل جیل میں پھیلی کورونا کی وبا۔ایک سو پچیس قیدی اور سکیورٹی کے بارہ جوان کورونا پازیٹیو۔جیل میں بنایا گیا ایک سو بیس بیڈ کا کووڈ اسپتال

  • Share this:

یو پی کی سب سے بڑی نینی سینٹرل جیل (Naini Central Jail) میں بھی کورونا کی وبا پھیلی گئی ہے۔  بتادیں کہ 123 قیدی اور سکیورٹی کے بارہ جوان کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ایسے میں جیل میں ہی ایک سو بیس بیڈ کا کووڈ اسپتال بنایا گیا ۔ جیلر اور دپٹی جیلر بھی کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔ جیل میں بند ایک سو چودہ مرد اور نو خاتون میں کووڈ پازیٹو کی تصدیق سامنے آئی ہے۔ جیل انتظامیہ ایسے حالات میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ واضح ہو کہ کسی بھی مریض کی موت کی کوئی تصدیق نہیں ہے۔


اب دیکھنا ہوگا کہ جیل انتظامیہ کیا قدم اٹھاتی ہے جبکہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر جو بنیادی سہولتیں ہیں وہ دستیاب ہیں، جیسے آکسیجن اور دوائیاں وہ جیل میں موجود ہیں۔ ابھی حالات ٹھیک ہیں اسی لئے باہر کسی بھی اسپتال میں جیل کے مریضوں کو داخل نہیں کرایا گیا ہے۔ جیل سپریٹنڈنٹ کا مزید کہنا ہے کہ سبھی کو آئیسولیشن میں کر دیا گیا ہے۔


بتادیں کہ یہاں زچار ہزار سے زیادہ قیدی ہیں جس میں زیر سماعت قیدی بھی ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر کے بعدسے ہی کووڈ کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی تھی۔ غورطلب ہے کہ اترپردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے بتیس ہزار نو سو تیرانوے نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ دو سو پینسٹھ افراد ہلاک۔ تیس ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔



ملک بھر میں موت کی چیخ چہار جانب سے سنائی دے رہی ہے ۔بے بسی اور لاچاری نے یقین کی صورت اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔لوگ اپنی اور اپنوں کی فکر میں جٹے ہیں۔ملک بھر میں کورونا کی رفتار بھی کافی تیز ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین لاکھ باسٹھ ہزار نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔جبکہ بتیس سو پچاسی افراد کی موت ہوئی ہے۔وہیں ان چوبیس گھنٹوں کے درمیان دو لاکھ باسٹھ ہزار افراد کورونا کی جنگ جیت چکے ہیں۔جو کہ امید افزاء خبر ہے۔اگر پورے ملک میں مجموعی طور پر بات کریں قریب اٹھارہ کروڑ لوگ اب تک کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ۔جن میں دو لاکھ سے زائد افراد اپنی زندگی گنوا چکے ہیں ۔اور چودہ کروڑ سے زیادہ افراد کورونا کی جنگ جیت چکے ہیں۔اس درانملک بھر میں کورونا ویکسین کا دوسرا مرحلہ یکم مئی سے شروع ہور ہا ہے ۔ دوسرے مرحلے میں اٹھارہ سال سے زیادہ عمر والے لوگ بھی کورونا کا ٹیکہ لگواسکیں گے۔ملک بھر میں قبرستان تنگ دامنی کی شکایت کررہے ہیں تو شمشان گھاٹ پر آخری رسومات کےلئے گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑ رہا
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 28, 2021 04:51 PM IST