ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Corona Case : مہاراشٹر میں پھر ڈرا رہا ہے کورونا ، ممبئی میں 24 گھنٹوں میں 1100 نئے معاملات

Corona Cases in Maharashtra : تشویشناک بات یہ ہے کہ مہاراشٹر اور ممبئی میں گزشتہ دو دنوں سے نئے معاملات کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی تھی ۔ منگل کو ممبئی  میں 643 تو پوری ریاست میں 6218 معاملات سامنے آئے تھے ۔

  • Share this:
Corona Case : مہاراشٹر میں پھر ڈرا رہا ہے کورونا ، ممبئی میں 24 گھنٹوں میں 1100 نئے معاملات
Corona Case : مہاراشٹر میں پھر ڈرا رہا ہے کورونا ، ممبئی میں 24 گھنٹوں میں 1100 نئے معاملات

ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں کورونا کے نئے معاملات ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں میٹرو سٹی میں 1167 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ یہ جانکاری مہاراشٹر کے محکمہ صحت نے دی ہے ۔ پوری ریاست میں 8807 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ مہاراشٹر اور ممبئی میں گزشتہ دو دنوں سے نئے معاملات کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی تھی ۔ منگل کو ممبئی  میں 643 تو پوری ریاست میں 6218 معاملات سامنے آئے تھے ۔


مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں ریاستی حکومت نے کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر لاک ڈاون کا اعلان بھی کردیا ہے ۔ ریاستی حکومت میں وزیر نتن راوت نے پیر کو کہا تھا کہ ناگپور میں کورونا کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے سات مارچ تک ضلع میں سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں ۔ ضلع کے انچارج وزیر راوت نے جائزہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ منگل سے سات مارچ تک ضلع کے سبھی اسکول ، کالج ، کوچنگ سینٹرس بند رہیں جبکہ اہم بازار اس مدت میں ہفتہ اور اتوار کو نہیں کھلیں گے ۔


علاوہ ازیں ریاست کے امراوتی میں ایک ہفتہ کے لاک ڈاون کے علاوہ آس پاس کے دیگر چار اضلاع میں بھی کچھ بندشیں عائد کی گئی ہیں ۔ یہ اضلاع آکولہ ، واشم ، بلڈھانا اور یوت محل ہیں ۔ وزیر یوشومتی ٹھاکر نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے معاملات کی روک تھام کیلئے امراوتی میں ایک ہفتہ کے لاک ڈاون کی ضرورت تھی۔ لاک ڈاون کے دوران بنیادی ضرورتوں کی دکانوں کو چھوڑ کر دیگر سبھی دکانیں اور بازار بند رہیں گے ۔


پونے میں رات گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک گھومنے پھرنے پر روک

علاوہ ازیں پونے میں بھی لوگوں کے گھومنے پھرنے پر رات گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک روک رہے گی ۔ حالانکہ اس دوران ضروری کاموں سے وابستہ لوگ آمدورفت کرسکیں گے ۔ ضلع میں 28 فروری تک اسکول ، کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 25, 2021 09:27 AM IST