ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی شہر کو 2021 ء تک کورونا وائرس سے راحت ملنے کی امید

ممبئی شہر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے ممبئی میونسپل کارپوریشن نے صاف انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ زائد ٹیسٹ کے سبب مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن اہلیان ممبئی بھی اس میں تعاون کر رہے ہیں۔ یہ دعوی گزشتہ روز ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اقبال سنگھ چہل نے فیڈریشن آف انڈین کی تقریب میں کیا ہے۔

  • Share this:
ممبئی شہر کو 2021 ء تک کورونا وائرس سے راحت ملنے کی امید
ممبئی شہر کو 2021 ء تک کورونا وائرس سے راحت ملنے کی امید

ممبئی۔ ممبئی شہر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے ممبئی میونسپل کارپوریشن نے صاف انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ زائد ٹیسٹ کے سبب مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے  لیکن اہلیان ممبئی بھی اس میں تعاون کر رہے ہیں۔ یہ دعوی گزشتہ روز ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اقبال سنگھ چہل نے فیڈریشن آف انڈین کی تقریب میں کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ 2021 ء فروری تک پوری ممبئی میں آن لاک کر دیا جائے گا اور تمام خدمات دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔ یکم ستمبر  سے شہر میں دو ہزار مریض پائے جاتے تھے اس کے بعد ٹیسٹ بڑھایا گیا تو سات ہزار مریضوں کی جانچ کروائی گئی اس کے بعد اب یومیہ گیارہ سے پندرہ ہزار مریض کورونا مثبت پائے جارہے ہیں کیونکہ اب مریضوں کی جانچ میں دوگنا اضافہ کیا گیا ہے۔ ممبئی شہر میں اموات کی شرح 4.5 فیصد ہے۔ ممبئی میں کورونا سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد میں 2.2فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس دوران کمشنر نے کہا کہ ممبئی شہر میں ورزش گاہ اور مذہبی مقامات کو مرحلہ وار طریقے سے شروع کرنے کی قواعد پر بھی غور و خوض کیا جارہا ہے۔ ممبئی میں جانچ سات  ہزار سے بڑھا کر 15 سے 20 ہزار تک لے جانے کا ہدف بھی میونسپل کارپوریشن کا ہے۔


علامتی تصویر
علامتی تصویر


تاہم، انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ کورونا کا مقابلہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کئی مقامات پر شہری بغیر ماسک کے نظر آتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2021 ء فروری تک ممبئی شہر کورونا سے پاک ہوجائے گا۔ ساتھ ہی اقبال سنگھ نے یہاں کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری مکمل طور پر نبھاتے ہوئے اس وبائی اور مہلک مرض سے بیدار رہنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری احتیاطی اقدامات بھی اختیار کریں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 27, 2020 08:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading