ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

ممبئی میں گھر گھر ویکسین پہنچانے کی مہم شروع، اس سے BMC کے ویکسین سینٹر پر بھیڑ ہوگی کم

رجسڑیشن کے باوجود ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سلاٹ دستیاب نہیں ہیں۔ وہیں آج ممبئی میں گھر گھر ویکسین پہنچانے کی شروعات ہوگئی ہے۔

  • Share this:
ممبئی میں گھر گھر ویکسین پہنچانے کی مہم شروع، اس سے BMC کے ویکسین سینٹر پر بھیڑ ہوگی کم
رجسڑیشن کے باوجود ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سلاٹ دستیاب نہیں ہیں۔

کورونا کی ویکسین حاصل کرنے کے لئے لوگوں کوبہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رجسڑیشن کے باوجود ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سلاٹ دستیاب نہیں ہیں۔ وہیں آج ممبئی میں گھر گھر ویکسین پہنچانے کی شروعات ہوگئی ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی منظوری کے بعد شمال مشرقی ممبئی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج کوٹک نے فورٹیس اسپتال کے اشتراک سے گھر گھر جاکر ویکسین مہم چلانے کا آغاز کیا ہے۔ ملنڈ کے علاقے میں واقع گولڈن ویلو نام کی سو سائٹی میں 'سنجیونی آپکے دوار' کی شروعات کی ہے۔


اس سوسائٹی کے لوگ ویکسین کے لئے پچھلے کئی مہینوں سے بکنگ کرنے نیز ویکسین کےلئےکوشش کر رہے ہیں. لمبی قطارمیں کھڑےہو کر ویکسین لگانے کی کوشش کی لیکن ویکسین دستیاب نہیں تھی۔ اب انہیں اس بات پر یقین نہیں ہو رہا ہےکہ دروازے سے باہر نکلتے ہی انہیں ویکسین مل جائے گی۔ ڈور ٹو ڈور ویکسین کے بارے میں بی جے پی کےرکن پارلیمنٹ منوج کوٹک نےکہا کہ ڈور ٹو ڈور ویکسین شروع ہوگئی ہے .پچھلے ماہ ہم نے بی ایم سی کو ڈور ٹو ڈور ویکسین دینے کے تعلق سے خط لکھا تھا آج اس کی شروعات ہو ئی ہے۔


اس مہم سے اب BMC کےویکسین سینٹرپر جو بھیڑ ہےوہ کم ہو جائے گی. لوگوں کو بھی امید ہے کہ آج نہیں تو کل انہیں گھر پر ویکسین مل جائے گی.ویکسین سینٹرپر لگاتار ہجوم کی وجہ سے کورونا انفیکشن پھیل جانے کا امکان ہے اور لمبی لائن خاص طور پر سینئر سٹیزن شہریوں کو بہت ساری پریشانیوں سے گزرناپڑتا ہے . لہذا اگر یہ مہم پوری ریاست میں چلائی جاتی ہے تو ہر کسی کو اس سے فائدہ ہو گا۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 23, 2021 09:29 AM IST