ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی: میونسپل کارپوریشن نے کورونا ٹیسٹ کے اصول و ضوابط میں تبدیلی کی

ممبئی میونسپل کارپوریشن کورونا وائرس کی جانچ کے لیے اب صرف سردی، کھانسی اور بخار جیسی علامتوں کے شکار افراد کے ہی نمونے جمع کریگی اور اس بنیاد پر ہی کورونا سے متعلق جانچ کی جائے گی۔

  • Share this:
ممبئی: میونسپل کارپوریشن نے کورونا ٹیسٹ کے اصول و ضوابط میں تبدیلی کی
علامتی تصویر

ممبئی۔ میونسپل کارپوریشن نے کورونا وائرس نمونوں کی جانچ کے لیے قواعد میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کورونا وائرس کی جانچ کے لیے اب صرف سردی، کھانسی اور بخار جیسی علامتوں کے شکار افراد کے ہی نمونے جمع  کریگی اور  اس بنیاد پر ہی کورونا سے متعلق جانچ کی جائے گی۔ جن افراد میں کورونا سے متعلق علامات یعنی سردی،  کھانسی بخار جیسی علامات رونما نہیں ہوں گی میونسپل کارپوریشن کا محکمہ ء صحت ان کے نمونے جانچ کیلئے جمع نہیں کریگا ۔


کورونا وائرس جانچ سے متعلق اس نئے ضابطے کی رو سے جن افراد میں کورونا سے متعلق علامات پائی جائیں گی یعنی کہ سردی، کھانسی زکام اور بخار کی علامتیں معمول کی حد سے زیادہ ہوں گی یا وہ افراد کسی کورونا پازیٹیو مریض کے رابطے میں آئے ہونگے تو ایسے افراد کے نمونوں کو جانچ کیلئے جمع کیا جائے گا۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ ء صحت کے افسر نے بتایا کہ جانچ کے نئے ضوابط کےمطابق 60 سال کی عمر ، ہائی رسک اور کورونا مریضوں کے رابطے میں آنے والے افراد کے نمونوں کی جانچ کی جائیگی ۔ اس کے علاوہ حاملہ۔خواتین، ڈائیلیسیس اور کیموتھراپی سمیت کووڈ 19 کے ہیلتھ ورکر اور ڈاکٹروں کے سیپمل کی جانچ کی جائیگی ۔


علامتی تصویر


جن افراد میں کورونا کے اٹرات نمایاں طور پر دکھائی نہیں دیتے ہیں ان افراد کو الگ تھلگ رکھا جائیگا ۔ ہائی رسک کے رابطے میں آنے والے افراد کے گھر اور ٹوائلیٹ کو بھی الگ تھلگ کیا جائیگا۔ جبکہ جھونپڑپٹی میں بسنے والے افراد کو اسپتال کی سہولیات والے کسی ادارے میں رکھا جائیگا۔
First published: Apr 18, 2020 11:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading