ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

مسلم سائنس داں جنہیں کورونا وائرس کے ٹیکہ کی دریافت کے لیے ڈونالڈ ٹرمپ نے دی ذمہ داری

کورونا وائرس سے جلد از جلد پیچھا چھڑانے کے لیے پوری دنیا میں اسکے ٹیکہ کی دریافت کے لیے سائنس داں دن رات کام کر رہے ہیں امریکی حکومت نے بھی ٹیکہ کی کھوج کے لیے ایک مشن کا آغاز کیا ہے جسے ' آپریشن وارپ ا سپیڈ ' کا نام دیا گیا ہے۔

  • Share this:
مسلم سائنس داں جنہیں کورونا وائرس کے ٹیکہ کی دریافت کے لیے ڈونالڈ ٹرمپ نے دی ذمہ داری
کورونا وائرس سے جلد از جلد پیچھا چھڑانے کے لیے پوری دنیا میں اسکے ٹیکہ کی دریافت کے لیے سائنس داں دن رات کام کر رہے ہیں امریکی حکومت نے بھی ٹیکہ کی کھوج کے لیے ایک مشن کا آغاز کیا ہے جسے ' آپریشن وارپ ا سپیڈ ' کا نام دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے جلد از جلد پیچھا چھڑانے  کے لیے پوری دنیا میں اسکے  ٹیکہ کی دریافت کے لیے سائنس داں دن رات کام کر رہے ہیں امریکی حکومت نے بھی ٹیکہ کی  کھوج کے لیے ایک مشن کا آغاز کیا ہے جسے  ' آپریشن وارپ ا سپیڈ ' کا نام دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی شہرت یافتہ معروف امیو نولوجسٹ ڈاکٹر منصف محمد السلاوي کو کورونا کے ٹیکہ کی جلد از جلد کھوج کے لیے قائم ' آپریشن وارپ ا سپیڈ ' کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر منصف محمد السلاوي ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی گلیکسو اسمتھ لاین کے ویکسین ڈویژن کے سربراہ رہ چکے ہیں ۔ یہاں انہوں نے اپنے آنٹھ سالہ دور  میں ویکسین کی کھوج کا جامع نظم ترتیب دیا جس کے ذریعہ کئی ٹیکوں کی کھوج کی گئی جس میں قابل ذکر  بچوں میں گیسٹرو انٹرآیٹس کے انسداد کے لیے دریافت کردہ ٹیکہ شامل ہے ۔دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور ملک امریکہ کی جانب سے وقت کی سب اہم ضرورت کو پورا کرنے کی ذمہ داری حاصل کرنے والے  منصف محمد السلاوي جنوبی مراقش کے شہر أكادير‎ میں پیدا ہوئے ۔



اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ ہجرت کی ۔ فرانس  میں  گریجویشن  اور بیلجیئم میں مولیکیولر بیالوجی اور امونولوجی میں ڈاکٹریٹ مکمل کی اسکے بعد پوسٹ ڈاکٹریٹ کے لیے معروف تعلیمی ادارہ ہاورڈ میڈیکل اسکول کا رخ کیا ۔ ' آپریشن وارپ ا سپیڈ ' کے قیام کا اعلان اور ڈاکٹر منصف محمد السلاوي کا تعارف کرواتے ہوئے  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس سے پہلے دس ٹیکوں کی کھوج کا تجربہ ہے اور امّید ہے کہ ڈاکٹر منصف جلد ہی کورونا کے ٹیکہ کی کھوج بھی کرلیں گے۔

ڈاکٹر منصف محمد السلاوي نے اس اہم زمہ داری کے لیے امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس سال کے آخر تک کورونا کے ٹیکہ کو ڈیویلپ کر لیا جائے گا ۔امریکی حکومت کورونا وائرس سے متعلق قائم کردہ کمیٹی کی اسم نویسی   ' آپریشن وارپ ا سپیڈ '     میں   وارپ ا سپیڈ  کا مطلب ہے انتہائی تیز ۔ اسطرح اس ٹیکہ کی کھوج کے کام کو امریکا بہت کم وقت میں مکمل کرنا چاہتا ہے ۔ اس کام میں  تعاون کے لیے ڈاکٹر منصف کے ساتھ امریکی فوج کے اعلیٰ عہدیدار جنرل گستاو پرنا کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔
First published: May 20, 2020 11:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading