ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیوز براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کا نیوز چینلوں میں کام کرنے والے اینکرز اور نامہ نگاروں کے خلاف بدسلوکی اور دھمکی پر تشویش کا اظہار

الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ حال ہی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تبلیغی جماعت کے رول کو منظر عام پر لانے کے بعد یہ خاص رجحان دیکھا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں کورونا کے پازیٹیو واقعات اور اس کے بعد ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • Share this:
نیوز براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کا نیوز چینلوں میں کام کرنے والے اینکرز اور نامہ نگاروں کے خلاف بدسلوکی اور دھمکی پر تشویش کا اظہار
الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ حال ہی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تبلیغی جماعت کے رول کو منظر عام پر لانے کے بعد یہ خاص رجحان دیکھا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں کورونا کے پازیٹیو واقعات اور اس کے بعد ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

نئی دہلی۔ نیوز براڈکاسٹرس ایسوسی ایشن (این بی اے) نے معاشرے کے ایک خاص طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں نیوز چینلوں میں کام کرنے والے اینکروں اور نامہ نگاروں کے خلاف بدسلوکی اور دھمکی کے پائے جانے والے رجحان پر اظہار تشویش کیا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ حال ہی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تبلیغی جماعت کے رول کو منظر عام پر لانے کے بعد یہ خاص رجحان دیکھا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں کورونا کے پازیٹیو واقعات اور اس کے بعد ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔


نیوز چینلز میں کام کرنے والے اینکروں اور نامہ نگاروں کو خاص طور پر واٹس ایپ ، ٹک ٹاک اور ٹویٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں کچھ مذہبی مبلغین کچھ ٹی وی نیوز اینکروں کا نام لے رہے ہیں اور ان چینلز کے رپورٹرز پر دھمکی آمیز حملے کررہے ہیں۔


این بی اے معاشرے کے ایک طبقے میں پائے جانے والے اس خطرناک رجحان کی شدید مذمت کرتا ہے اور حکومت اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے اپیل کرتا ہے کہ ایسے سماجی عناصر کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے۔


تبلیغی جماعت میں آئے 960 غیرملکیوں کے خلاف وزارت داخلہ کی سخت کارروائی ، اٹھایا یہ بڑا قدم
فائل فوٹو


الیکٹرانک میڈیا نے موجودہ لاک ڈاؤن کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس وبائی مرض کی رپورٹنگ میں مثالی کام کیا ہے اور رپورٹنگ مجموعی طور پر منصفانہ ، درست اور متوازن رہی ہے۔ کورونا وائرس وبائی مرض سے متعلق ٹی وی مباحثوں میں معاشرے کے تمام طبقات کو منصفانہ نمائندگی دی جاتی ہے۔

این بی اے نے مذہبی بنیاد پرستوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیوز چینلوں کے خلاف کھلی دھمکیاں جاری کرنے سے باز آئیں۔ اس طرح کی سرگرمیاں آزادی اظہار اور اظہار رائے کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہیں ، جیسا کہ ہمارے آئین میں درج ہے۔ نیوز چینلز معاشرے کے تمام طبقات کے لئے دستیاب ہیں جن میں بنیاد پرست بھی شامل ہیں۔ این بی اے چاہے گا کہ یہ رہنما آگے آئیں اور کورونا وائرس پھیلانے میں تبلیغی جماعت کے کردار پر اپنا موقف واضح کریں۔
First published: Apr 06, 2020 12:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading