بڑی خبر: دہلی پولیس کے جوانوں پر ISIS کے مشتبہ دہشت گرد کر سکتے ہیں حملہ
راجدھانی دہلی میں کورونا وائر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پولیس اہلکارو ں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسی دوران اہم جانکاری سامنے آئی ہے کہ ان پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس (ISIS) حملہ کروا سکتی ہے۔ اس تنظیم کے مشتبہ دہشت گرد اس طرح کی واردات کرنے کی فراق میں ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 01, 2020 08:54 AM IST

حکومت نےکہا ہےکہ دہلی کے سبھی بارڈر 8 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔ اس کے بعد دوسری ریاستوں کے لوگوں کی آمدورفت بغیر کسی روک ٹوک کے ہو سکے گی۔ فائل فوٹو
راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس Covid19 کے خطرے کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کے علاوہ یہاں دفعہ 144 بھی نافذ ہے۔ اس وجہ سے راجدھانی دہلی میں پولیس اہلکارو ں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسی دوران اہم جانکاری سامنے آئی ہے کہ ان پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس (ISIS) حملہ کروا سکتی ہے۔ اس تنظیم کے مشتبہ دہشت گرد اس طرح کی واردات کرنے کی فراق میں ہیں۔
دہلی میں قانونی نظام کو بنائے رکھنے کیلئے تعینات پولیس اہلکاروں کے تحفظ کیلئے اعلی افسران بھی الرٹ ہیں۔ دہلی پولیس اسپیشل سیل کے ڈی سی پی نے اس تعلق سے فیلڈ میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اطلاع دینے کی بات کہی ہے۔
Police personnel deployed at various pickets/barricades in Delhi in connection with maintaining of law&order in Delhi regarding outbreak of #COVID19 may be targeted by suspected ISIS operatives.Field staff may be briefed accordingly:Delhi Dy. Commissioner of Police (Special Cell) pic.twitter.com/g5lTgmQdnS
— ANI (@ANI) March 31, 2020