ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیوز 18 پول : لاک ڈاون کھلنے پر یہ کام کب سے اور کیسے کریں گے آپ ؟

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 5495061 جبکہ 346229 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔

  • Share this:
نیوز 18 پول : لاک ڈاون کھلنے پر یہ کام کب سے اور کیسے کریں گے آپ ؟
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 5495061 جبکہ 346229 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔

کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں کووڈ 19 متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 55 لاکھ کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 3.46 لاکھ سے زا ئد افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھرمیں متاثرین کی مجموعی تعداد 5495061 جبکہ 346229 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔ اس وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاون بھی لاگو ہے ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے معاملات میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ہندوستان میں اس وائرس سے مرنے والوں کی شرح کافی کم ہے ، جس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاون میں چوتھے مرحلہ کے تحت مختلف رعایتیں دی گئی ہیں ۔


25 مارچ سے گھریلو پروازیں شروع ہوگئی ہیں تو وہیں یکم جون سے متعدد روٹوں پر ٹرینیں بھی چلنے والی ہیں ۔ تاہم آپ جانتے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کے طرز زندگی میں کافی تبدیلی آجائے گی ۔ نیوز 18 اردو ایک پول کررہا ہے ، جس میں آپ کے مستقبل قریب کے منصوبوں کے بارے میں کچھ سوالات پوچھے گئے ۔ نیوز 18 اردو کے اس پول میں شریک ہوں اور اپنی آرا دیں ۔

First published: May 26, 2020 07:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading