ہوم » نیوز » No Category

COVID-19 in India: وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کی بڑی اپیل، احتیاط سے منائیں نوراتری، ہندستان میں کووڈ۔-19 نے نہیں بدلی شکل

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن (Union Health Minister Harsh vardhan) نے کہا، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ کووڈ۔-19 (Covid-19 pandemic) کو ہرانے میں اپنے کردار کو دھیان میں رکھ کر احتیاط کے ساتھ اس سال کی نورارتی (Festival Navratri 2020) منائیں۔

  • Share this:

کورونا وائرس وبا (Coronavirus Pandemic) کے مد نظر مرکزی وزیر صحت  ڈاکٹر ہرش وردھن  (Union Health Minister Harsh vardhan)  نے لوگوں سے اس سال احتیاط کے ساتھ نوراتری  (Navratri 2020)  منانے کی اپیل کی ہے ۔  مرکزی وزیر صحت  ڈاکٹر ہرش وردھن (Harsh Vardhan) نے اتوار کو اپنے ہفتہ واری پروگرام سنڈے سمواد  (Sunday Samvad) میں کہا، "میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ کووڈ۔- 19 (Covid-19 pandemic) کو ہرانے میں اپنے کردار کو دھیان میں رکھ کر احتیاط کے ساتھ اس سال کا نورارتی تہوار (navratri) منائیں۔ دعا میں سر جھکاتے وقت ہم ان لاکھوں کورونا واریئرس (corona warriors) کی قربانی کا بھی دھیان رکھیں جنہوں نے اس لڑائی میں اپنی جان تک گنوا دی اور جو اب بھی آپ کو اس خطرناک بیماری سے بچانے کے لئے لڑ رہے ہیں۔

ہرش وردھن (Health Minister Harsh vardhan)  نے کہا، میں نے نوراتری (Navratri) کا تہوار سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا۔ دنیا بھر میں اس خطرناک وبا کے سبب کتنی پریشانیاں پیش آرہی ہیں ۔ ایسے میں ہم سبھی کو اس تہوار (Festival Navratri 2020) کے موقع پر غریب لوگوں کو دل کھول کر عطیہ دینا چاہئے۔

اس کے ساتھ ہی ہرش وردھن نے کہا کہ اگر آپ کو اپنے آس۔پاس میں کوئی غریب نظر آتا ہے تو ان کے بچوں کے لئے نئے کپڑے، مٹھائیاں یا ضرورت کی دوسری چیزیں بطور تحفہ دے دیں۔ اس سے آپ کو بھی خوشی محسوس ہوگی"۔

کورونا وائرس ویکسین (Coronavirus Vaccine) کو لیکر اپڈیٹ دیتے ہوئے ہرش وردھن  (Health Minister Harsh vardhan) نے کہا کہ ہندستان میں ابھی کووڈ-19 (Coronavirus) کے لئے کسی نیزل اسپرے ویکسین کا کلینکیکل ٹرائل نہیں چل رہا ہے۔ حالانکہ پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کورونا وائرس ویکسین پر کام کر رہا ہے اور امید ہے کہ اس سال کے آخر تک اس کا کلینیکل ٹرائل ہو جائے گا۔

Published by: sana Naeem
First published: Oct 18, 2020 05:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading