ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 606 ہوئی

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کے 100سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اب تک اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 606ہوگئی ہے جن میں 563 ہندستانی اور 43غیرملکی شہری ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 25, 2020 10:01 PM IST
  • Share this:
ملک میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 606 ہوئی
پنجاب اور کرناٹک میں 13 ۔ 13 لوگ، راجستھان میں 11 اور مغربی بنگال میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نئی دہلی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کے 100سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اب تک اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 606ہوگئی ہے جن میں 563 ہندستانی اور 43غیرملکی شہری ہیں۔ کورونا وائرس کے قہر سے اب تک ملک میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔


مہاراشٹر میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ وہاں کل تک 86لوگ اس سے متاثر پائے گئے تھے لیکن آج اس مہلک وائرس کی زد میں 42لوگ مزید آگئے۔ ریاست میں اب تک 128لوگ اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ کیرالہ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پیر پھیلا رہا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئے لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ وہاں اب تک اس وبا سے متاثرین کی تعداد 109تک پہنچ گئی ہے۔




وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا وائرس کی جانچ کے لئے 118سرکاری لیباریٹریاں پوری طرح تیار ہیں اور ان کی ٹیسٹ صلاحیت یومیہ 12ہزار نمونوں کی جانچ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ نجی شعبہ کی 29لیباریٹریوں کو بھی کورونا وائرس کی جانچ کی اجازت دے دی گئی ہے اور ان کے 16ہزار کلکشن سنٹر ہیں جو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کے طبی پیمانوں کے مطابق کام کریں گی۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ لوگ ہائیڈرو کلوروکوین نامی دوا کا استعمال کررہے ہیں، لیکن اس دوا کا سائڈ افیکٹ ہے۔ ہم نے کسی کو بھی اس دوا کا استعمال نہیں کرنے کیلئے کہا ہے اور یہ دوا صرف ان ہی ڈاکٹروں کو دی جارہی ہے جو کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں یا وہ لوگ جن کے رشتہ دار کورونا وائرس سے پازیٹیو پائے گئے ہیں اور وہ انکی تیمارداری کررہے ہیں۔ اگروال نے کہا کہ اگر عام آدمی بغیر کسی طبی مشورہ کے اس دوا کو لیگا تو اس کے مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔ یہ دوا احتیاط کے طورپر ’پری وینٹیو‘ میڈیسن کے طور پر دی جاتی ہے۔ یہ دوا صرف ان کے لئے ہے جو طبی شعبہ سے منسلک ہیں۔
First published: Mar 25, 2020 09:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading