ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بلرامپور: چین سے واپس لوٹے ایک میڈیکل طالب علم جمال الدین کو کروناوائرس کے شبہ میں اسپتال میں کیا گیا بھرتی

اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے اترولہ تحصیل علاقے میں چین سے واپس آئے طالب علم میں کروناوائرس کے آثار ملنے سے محکمہ صحت الرٹ ہوگیا ہے۔

  • Share this:
بلرامپور: چین سے واپس لوٹے ایک میڈیکل طالب علم جمال الدین کو کروناوائرس کے شبہ میں اسپتال میں کیا گیا بھرتی
علامتی تصویر

بلرامپور۔ اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے اترولہ تحصیل علاقے میں چین سے واپس آئے طالب علم میں کروناوائرس کے آثار ملنے سے محکمہ صحت الرٹ ہوگیا ہے۔ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر گھن شیام سنگھ نے بدھ کو یو این آئی کو بتایا کہ چین میں میڈیکل کی پڑھائی کر رہا اترولہ کے گاندھی نگر وارڈ میں رہنے والا جمال الدین(27) واپس اپنے گھر آیا ہے۔ طبیعت بگڑنے پر اس کے اہل خانہ نے علاج کے لئے اسے ضلع اسپتال کے او پی ڈی میں دکھایا۔


بلرامپور میں کروناوائرس کو لے کر بنایا گیا ہے آسولیشن وارڈ


جمال الدین کو آ رہی کھانسی اور دیگر دقتوں کو دیکھتے ہوئے اس میں ممکنہ کروناوائرس سے متأثر ہونے کے پیش نظر اسے آسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمال الدین کے خون اور دیگر نمونے لے کر جانچ کے لئے لکھنؤ لیب میں بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ نیپال سرحد سے منسلک ہونے کی وجہ سے نیپال کے راستے آنے والے ہر باہری شخص کے بارے میں معلومات جمع کر کے ان کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے۔


ڈی ایم نے نیپال سرحد سے متصل سبھی گاؤوں کے گرام پردھانوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ سرحد پار سے آنے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس کی اطلاع مقامی تھانے اور محکمہ صحت کو بھی دی جائے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Feb 05, 2020 01:18 PM IST