ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر :کویڈ -19سے ایک اور مریض کی موت ، مجموعی ہلاکتیں 5، 314افراد ہیں متاثر

جمعہ کو سکمز میڈیکل کالج بمنہ سرینگر میں کویڈ -19سے متاثر 70 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی ۔فوت ہوئے شخص کا تعلق بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقہ سے بتایا گیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر :کویڈ -19سے ایک اور مریض کی موت ، مجموعی ہلاکتیں 5، 314افراد ہیں متاثر
جمعہ کو سکمز میڈیکل کالج بمنہ سرینگر میں کویڈ -19سے متاثر 70 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی ۔فوت ہوئے شخص کا تعلق بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقہ سے بتایا گیا۔

جمعہ کو سکمز میڈیکل کالج بمنہ سرینگر میں کویڈ -19سے متاثر 70 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی ۔فوت ہوئے شخص کا تعلق بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقہ سے بتایا گیا۔یہ جموں کشمیر میں کویڈ میں مبتلا پانچویں شخص کی موت ہے۔اسکمز میڈیکل کالج بمنہ یعنی جے وی سی' کی میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر شافعیہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریض کو 2 اکتوبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کویڈ -19 اسپتال قرار دئیے جانے کے بعد یہ اس اسپتال کا پہلا مریض تھا اور اچھی سہولیات میسر ہونے کے باوجود اس اسپتال میں پہلے دو ہفتوں تک صرف ایک مریض علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا۔ جس کے چلتے اسپتال انتظامیہ پر کافی نکتہ چینی بھی ہوئی۔



بہر حال اب اسپتال میں کویڈ -19کے 95 مریض موجود ہیں ۔جموں و کشمیر میں ناول کورونا کی پہلی موت 26 مارچ کو ہوئی تھی ۔جب حیدرپورہ سرینگر کا 65 سالہ مریض چسٹ ڈیزیز اسپتال سرینگر میں فوت ہوا ۔تب جموں و کشمیر میں کویڈ متاثرین کی کل تعداد صرف 13 تھی۔ دوسری موت 29 مارچ کو ٹنگمرگ کے ایک شخص کی ہوئی ۔اس وقت کل مریضوں کی تعداد 38 تھی ۔7 اپریل کو ایک اور شخص کویڈ کا شکار ہوا ۔اس کا تعلق بانڈی پورہ سے تھا تب تک یہاں مریضوں کی تعداد 125 تک پہنچ گئی تھی ۔

اس کی اگلے ہی دن یعنی 8 اپریل جموں صوبہ کے ادھمپور کی ایک 61 سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی ۔اس وقت تک جموں کشمیر میں کویڈ 19 نے 158 افراد کو متاثر کیا تھا۔ 17 اپریل کو جب یہاں پانچویں کویڈ مریض کی موت ہوئی تب جموں کشمیر میں کویڈ 19پازیٹیو افراد کی کل تعداد 314 پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تعداد 16 اپریل تک کی ہے۔ابھی تک 38 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
First published: Apr 17, 2020 04:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading