ہوم » نیوز » عالمی منظر

بحرین میں خاندان کے ساتھ افطار کرنا مہنگا پڑا، 16 اراکین کورونا سے متاثر

وزارت نے بتایا کہ افطار میں شامل ان لوگوں نے وائرس سے بچنے کے احتیاطی اقدامات مثلا بھیڑ میں شرکت سے بچنا، ماسک پہننا اور سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی نہیں کی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ لوگ وائرس لے کر لوٹے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 11, 2020 04:39 PM IST
  • Share this:
بحرین میں خاندان کے ساتھ افطار کرنا مہنگا پڑا، 16 اراکین کورونا سے متاثر
علامتی تصویر

دبئی۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے چیلنج کے ماحول میں بھی بحرین کا ایک خاندان رمضان کی افطار میں جانے کی خواہش ترک نہیں کرپایا اور احتیاط برتے بغیر 16 اراکین کے ساتھ وائرس لے کر لوٹا۔ دراصل جس افطار میں یہ خاندان شامل ہوا تھا وہاں ان کا ایک رشتہ دار بھی آیا تھا جو کورونا سے متاثر رہا ہوگا اوراسی کے رابطے میں آنے پر یہ سولہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔بحرین کے محکمہ صحت نے سنیچر کو دیر رات ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔


وزارت نے بتایا کہ افطار میں شامل ان لوگوں نے وائرس سے بچنے کے احتیاطی اقدامات مثلا بھیڑ میں شرکت سے بچنا، ماسک پہننا اور سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی نہیں کی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ لوگ وائرس لے کر لوٹے۔ انفیکشن سےمتاثر شخص کے رابطہ میں آنے سے خاندان کے گارجین، بھائی اور کئی بچے متاثر ہوگئے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’’انفیکشن نہ پھیلے اس کے لئے ایک ایک شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہدایات کی سختی سے پیروی کرے۔‘‘




محکمہ نے اتوار کی رات کہا ہے کہ وائرس کے 179 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 157 غیر مقیم ملازمین اور 22 متاثروں کے رابطہ میں آنے سے جڑا ہے۔ بحرین میں کورونا کے مجموعی طور سے 4774 معاملے ہیں جس میں 2055 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ آٹھ کی موت ہوچکی ہے۔
First published: May 11, 2020 04:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading