ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ۔ 19 سروے: تو دہلی میں پھر سے بند ہوں گے مارکیٹ؟ جانئے کیا ہے کاروباریوں کی رائے

سی اے آئی ٹی نے اتوار کو اس سلسلہ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کاروباریوں کی میٹنگ بلائی ہے۔

  • Share this:
کووڈ۔ 19 سروے: تو دہلی میں پھر سے بند ہوں گے مارکیٹ؟ جانئے کیا ہے کاروباریوں کی رائے
دہلی کی مارکیٹ: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ حکومت نے Unlock 1.0 کے تحت بھلے ہی کئی طرح کی نرمی دے دی ہے، لیکن زیادہ تر کاروباری بازار کو کھولنے کے خلاف ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ بازار کھلنے سے کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیلے گا۔ یہ بات کورونا انفیکشن کو لے کر کاروباریوں کے ممکنہ ابھی تک کے سب سے بڑے سروے میں سامنے آئی ہے۔ در اصل، کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس ( سی اے آئی ٹی) نے کورونا کے اس بحران میں بازار کھولنے کو لے کر دہلی کے 2800 ٹریڈ ایسوسی ایشن اور اہم کاروباری رہنماوں کی رائے کے لئے آن لائن سروے کرایا ہے۔ ان میں سے 2610 لوگوں نے اس پر اپنی رائے ظاہر کی ہے۔


ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا کاروباریوں اور صارفین کے بیچ کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے وہ بازار بند کرنے کی حمایت کرتے ہیں؟ سروے میں شامل ایسوسی ایشن اور کاروباریوں میں سے 88.1% نے اس کے حق میں اپنی رائے دی۔ مطلب انہوں نے بازار کو بند رکھنے کی حمایت کی۔


اتوار کو ہونے جا رہی ہے میٹنگ


سی اے آئی ٹی نے اتوار کو اس سلسلہ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کاروباریوں کی میٹنگ بلائی ہے۔ دوپہر بعد ہونے والے دہلی کے کاروباریوں کے اجلاس میں بازار کو کھولنے یا نہ کھولنے پر کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ اس بیچ، سی اے آئی ٹی نے دہلی میں تیزی سے پھیلتے کورونا انفیکشن کو لے کر وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر صحت ہرش وردھن، دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے سامنے کاروباریوں کی تشویش رکھی ہے۔

اس دوران جب یہ پوچھا گیا کہ کیا دہلی میں کورونا کے معاملے کافی تیزی سے بڑھ رہے ہیں تو 99.4 فیصد لوگوں کا جواب ہاں تھا۔ جبکہ دوسرا سوال بازار کھولنے سے کورونا کے معاملے بڑھنے کو لے کر تھا۔ اس سلسلہ میں سوال پوچھا گیا کہ اب جبکہ بازار کھلے ہوئے ہیں تو آپ کو کیا لگتا ہے کہ بازار میں کورونا کا انفیکشن بڑھ سکتا ہے۔ اس سوال کے جواب میں  92.8 فیصد لوگوں نے اتفاق رائے ظاہر کیا۔
First published: Jun 13, 2020 02:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading