ہوم » نیوز » عالمی منظر

اٹلی میں کورونا وائرس سے 16523ہلاکتیں،132547 متاثر

اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے پیر کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 636 افراد کی موت ہوئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 07, 2020 12:16 PM IST
  • Share this:
اٹلی میں کورونا وائرس سے 16523ہلاکتیں،132547 متاثر
کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں کمی کرنے والی یہ پہلی دوا نئی اور مہنگی نہیں ہے بلکہ یہ پرانی اور سستی ہے ۔

روم۔ عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر کے 16523 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثر افراد کی تعداد 132547 ہو گئی ہے۔ پوری دنیا میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں۔


اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے پیر کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 636 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اٹلی میں اتوار کے مقابلے میں پیرکو کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بوریلی کے مطابق پیر کو اٹلی میں کورونا وائرس کے 3599 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر132547 ہو گئی ہے۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔


اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 22837 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ قابل غور ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ خیال رہے اٹلی کا صوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Apr 07, 2020 12:16 PM IST