ہوم » نیوز » وطن نامہ

Covid 19 Vaccination: پہلے ہی دن 79 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے CoWin App/Portal پر کرایا کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن

حالانکہ شروعات میں پریشانی کے بعد کچھ وقت کے بعد کوون ایپ (CoWin App/Portal) نے کام کرنا شروع کر دیا۔ اروگیہ سیتو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، کوون ایپ (CoWin App/Portal) کام کر رہا ہے۔ شام چار بجے معمولی گڑبڑی تھی جسے اب ٹھیک کردیا گیا ہے۔ 18 سال سے زیادہ کے لوگ رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

  • Share this:
Covid 19 Vaccination: پہلے ہی دن 79 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے CoWin App/Portal پر کرایا کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن
اروگیہ سیتو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، کوون ایپ (CoWin App/Portal) کام کر رہا ہے۔

Covid 19 Vaccination: ماہرین اور ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ کورونا کے مشکل وقت میں ویکسین لینا ضروری ہے۔ کورونا کو شکست دینے کے لئے یہ اہم ثابت ہوگا۔۔ سرکار کی طرف سے ملک بھر میں کورونا ویکسین کو لیکر بیداری مہم بھی چل رہی ہے۔ ملک میں لگاتار کورونا کے معاملوں میں تیزی آرہی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کے معاملوں کا اعداد و شمار خوفناک ہوتا جا رہا ہے ۔ یسے میں اب یکم مئی سے اٹھارہ سال سے اوپر کے لوگوں کے لئے ویکسی نیشن (Covid 19 Vaccination) شروع ہورہی ہے جس کے لئے رجسٹریشن بھی شروع ہوچکا ہے ۔ ایسے میں کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے لوگ ٹیکہ لگوائیں، ہرگز غفلت نہ برتیں، کیونکہ جان ہے تو جہاں ہے۔


ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے ہو ہا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے 18  سال کی عمر کے لوگوں کو بھی ویکسینیشن  (Vaccination) ڈرائیو میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  1 مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ کورونا ٹیکہ لگوانے کیلئے بدھ کو کوون ایپ (CoWin App/Portal) پر شام   4 بجے رجسٹریشن کرنے کا عمل شروع ہوا جس میں 79  لاکھ 65 ہزار 720  لوگوں نے ویکسین  (Vaccination)   لگوانے کیلئے رجسٹریشن کرایا ہے۔


بدھ کے روز دھ کو کوون ایپ (CoWin App/Portal) پر شام   4 بجے رجسٹریشن  کا عمل شروع ہوا لیکن رجسٹریشن ہوتے ہی ایپ کا سرورس ڈاؤن ہو گیا تھا۔ کئی یوزرس نے ٹویٹر پر شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یا تو پورٹل میں لاگ ان نہیں کر پا رہے ہیں یا رجسٹریشن میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ یوزرس نے کہا کہ وہ رجسٹریشن کرنے کی کوشش کرتے وقت ایرر میسیج دیکھ رہے تھے۔ وہیں دیگر لوگوں نے شکایت کی کہ وہ اپنے فون پر لاگ ان کرنے کیلئے او ٹی پی حاصل نہیں کر رہے ہیں۔




حالانکہ شروعات میں پریشانی کے بعد کچھ وقت کے بعد کوون ایپ (CoWin App/Portal)  نے کام کرنا شروع کر دیا۔ اروگیہ سیتو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، کوون ایپ (CoWin App/Portal)  کام کر رہا ہے۔ شام چار بجے معمولی گڑبڑی تھی جسے اب ٹھیک کردیا گیا ہے۔ 18  سال سے زیادہ کے لوگ رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

کوون ایپ (CoWin App) پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل
• پہلے اروگیا سیتو یا Cowin.gov.in ویب سائٹ کھولیں۔

• اپنا موبائل نمبر درج کریں اور OTP پر کلک کریں۔ اپنے موبائل نمبر پر موصول او ٹی پی درج کریں اور تصدیق والے بٹن پر کلک کریں۔

• اروگیا سیتو ایپ میں کو ون ٹیب پر جائیں اور حفاظتی ٹیکہ پر ٹیپ کریں۔
• اب ، رجسٹریشن کا صفحہ نظر آئے گا ، جہاں آپ کو فوٹو ID کی قسم ، نمبر اور اپنا پورا نام درج کرنا ہوگا۔ آپ کو صنف اور عمر بھی داخل کرنی ہوگی۔ آپ ڈرائیونگ لائسنس یا آدھار کارڈ کو فوٹو شناختی ثبوت کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
• اب رجسٹر بٹن پر کلک کریں۔ ایک بار رجسٹریشن کے بعد ، رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیق کا پیغام بھیجا جائے گا۔ ویکسین لینے جاتے وقت آپ کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
• اکاؤنٹ کی تفصیلات اندراج کے بعد ظاہر ہوں گی۔ ایک شخص پہلے داخل کردہ موبائل نمبر سے منسلک مزید چار افراد کا رجسٹریشن کرواسکتاہے۔
• رجسٹرڈ ناموں کی تفصیلات کے سامنے ، آپ کو ایک کالم نظر آئے گا جسے پر ایکشن لکھا ہوگا۔اس کے نیچے آپ کو ایک کیلنڈر کا آئیکن نظر آئے گا۔ شیڈول کرنے کے لئے اس پر کلک کریں۔
• اب تفصیلات درج کریں جیسے ریاست / UT ، ضلع ، بلاک اور پن کوڈ۔ ان تمام تفصیلات کو داخل کرنے کے بعد ، سرچ بٹن پر کلک کریں۔
• حفاظتی ٹیکوں کے مراکز کی ایک فہرست آپ کے مقام کی بنیاد پر بتائی جائیگی۔ آپ ان میں سے کسی کو بھی منتخب کرسکتے ہیں اور پھر ان مراکز میں ویکسی نیشن کی تاریخوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگر سلاٹ اور تاریخ کے آپشن دستیاب ہیں تو آپ اپنی سہولت کے مطابق ایک منتخب کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد بک کے آپشن پر کلک کریں۔
• اب ایک پیج بکنگ کی تفصیلات دکھائے گا۔ اگر معلومات درست ہیں تو آپ کنفرم پر کلک کرسکتے ہیں یا اگر آپ کچھ تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں تو آپback بٹن پر کلک کرسکتے ہیں۔
• آخر میںAppointment Successfull صفحہ تمام تفصیلات دکھائے گا۔ آپ بھی ویکسی نیشن تفصیلات کی تصدیق ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 28, 2021 11:09 PM IST