ہوم » نیوز » وطن نامہ

ریاستوں کے پاس اب بھی 90 لاکھ سے زیادہ کووڈ۔19 ویکسین کی خوراکیں موجود، 3 دن میں 10 لاکھ مزید وصول کریں گے: مرکز

مرکز نے اب تک ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو مفت میں 17.35 کروڑ (17,35,07,770) سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں۔ صبح 8 بجے دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس میں سے ضائع ہونے والی مجموعی کھپت 16,44,77,100 خوراکیں ہیں۔

  • Share this:
ریاستوں کے پاس اب بھی 90 لاکھ سے زیادہ کووڈ۔19 ویکسین کی خوراکیں موجود، 3 دن میں 10 لاکھ مزید وصول کریں گے: مرکز
ریاستوں کے پاس اب بھی 90 لاکھ سے زیادہ کووڈ۔19 ویکسین کی خوراکیں موجود : مرکز

نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کو کہا کہ 90 لاکھ سے زیادہ کووڈ۔19 کی ویکسین کی خوراکیں ابھی بھی ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام کو دستیاب ہیں اور انہیں اگلے تین دن میں 10 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں ملیں گی۔ مرکز نے اب تک ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو مفت میں 17.35 کروڑ (17,35,07,770) سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں۔ صبح 8 بجے دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس میں سے ضائع ہونے والی مجموعی کھپت 16,44,77,100 خوراکیں ہیں۔


مرکز نے کہا کہ 90 لاکھ سے زیادہ (90,30,670) کووڈ۔19 ویکسین کی خوراکیں ابھی بھی ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ منفی توازن رکھنے والی ریاستیں ویکسین کی فراہمی کے مقابلے میں زیادہ استعمال (ضائع سمیت) دکھا رہی ہیں۔


اس کے علاوہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید برآں ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اگلے تین دن میں 10 لاکھ (10,25,000) سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں وصول کی جائیں گی۔ ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی شدت پورے عروج پر ہے۔ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے روزانہ نئے کیسوں میں لگا تار اضافہ ہوتا جارہا ہے۔


ہندوستان میں صرف گذشتہ 10 دنوں میں کورونا وائرس (Covid-19) سے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36,110 ہوگئی ہے۔ جو ایک گھنٹہ میں اوسطا 150 اموات کے برابر ہے۔ جمعرات کے روز ملک میں کورونا وائرس کے تازہ ترین کیسوں میں 4.14 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں 3927 اموات واقع ہوئی ہیں۔

ہندوستان میں گذشتہ 10 دن سے روزانہ 3000 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں لگاتار 10 دن میں سب سے زیادہ مجموعی اموات کی اطلاع دی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (World Health Organization) کے مطابق اس سے قبل امریکہ میں 10 دنوں میں 34798 اور برازیل میں 32692 اموات کی اطلاع دی گئی تھی۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 07, 2021 07:50 PM IST