ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے وزیر اعظم کو بھی ہوا کورونا وائرس؟ برطانیہ کے ٹی وی چینل نے چلا دی خبر

اسلام آباد: پاکستان(Pakistan) میں تحریک انصاف کے کے لیڈر ڈاکٹڑ شہباز گل نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے ٹی وی چینل نے غلطی سے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) کے کورونا وائرس (Coronavirus) سے متاثر ہونے کی خبر چلادی۔

  • Share this:
پاکستان کے وزیر اعظم کو بھی ہوا کورونا وائرس؟ برطانیہ کے ٹی وی چینل نے چلا دی خبر
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان(Pakistan) میں تحریک انصاف کے کے لیڈر ڈاکٹڑ شہباز گل نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے ٹی وی چینل نے غلطی سے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan)  کے کورونا وائرس (Coronavirus) سے  متاثر ہونے کی خبر چلادی۔


ڈیلی پاکستان کی خبر کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ برطانیہ کے ٹی وی کے ذریعے اپنے ملک کے وزیر اعظم بورس جانسن کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر چلائی جانی تھی لیکن انہوں نے غلطی سے اپنے وزیر اعظم کے بجائے پاکستان کے پی ایم عمران خان کا نام لکھ دیا۔ انہوں نے آگے کہا کہ "اللہ کے کرم سےت عمران خان صاحب بالکل ٹھیک ہیں اور ابھی کچھ پہلے ہی دفتر سے گھر گئے ہیں"۔


غور طلب  ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تب سے انہوں نے خود کو کوارنٹائنکر لیاہے۔ وہیں  انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا کے خلاف قومی جنگ کی قیادت جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کا انفیکشن گذشتہ سال چین میں پھیلنا شروع ہوا تھا اور اس کے بعد دنیا کے بہت سے ممالک اس کی زد میں  آتے گئے۔ پاکستان بھی اس انفیکشنکی زد میں ہے۔


 
First published: Mar 28, 2020 12:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading