ہوم » نیوز » اسپورٹس

کووڈ-19 کی علامت نظر آنے کے بعد نیوزی لینڈ دورے سے باہر ہوئے فخر زماں

بورڈ نے کہا کہ فخر کو دورے سے ہٹانے کا فیصلہ باقی ٹیم کے ارکان کی صحت کو اعلیٰ ترجیح کے طور پر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ پی سی بی کے ایک آفیسر نے کہا '' جیسے ہی ان کی حالت کا پتہ چلا تو فخر کو لاہور کے ٹیم ہوٹل میں الگ کر دیا گیا اور پی سی بی کا طبی پینل اب ان کی نگرانی کر رہا ہے''۔

  • Share this:
کووڈ-19 کی علامت نظر آنے کے بعد نیوزی لینڈ دورے سے باہر ہوئے فخر زماں
کووڈ-19 کی علامت نظر آنے کے بعد نیوزی لینڈ دورے سے باہر ہوئے فخر زماں

نئی دہلی۔ پاکستان کے لمٹیڈ اوورس کے ماہر سلامی بلے باز فخر زماں (Fakhar Zaman) میں کووڈ-19 کی علامت نظر آنے کے بعد وہ نیوزی لینڈ دورے (New Zealand vs Pakistan) سے باہر ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لئے ٹیم کی روانگی سے پہلے فخر زماں میں کورونا وائرس کی علامت نظر آئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اتوار کی دیر رات اس کی تصدیق کی ہے کہ فخر زماں کو بخار ہے اور پیر کی صبح جلدی دورے کے لئے پاکستانی ٹیم کی روانگی کے وقت تک ان کا ٹھیک ہو پانا مشکل ہے۔


بورڈ نے کہا کہ فخر کو دورے سے ہٹانے کا فیصلہ باقی ٹیم کے ارکان کی صحت کو اعلیٰ ترجیح کے طور پر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ پی سی بی کے ایک آفیسر نے کہا '' جیسے ہی ان کی حالت کا پتہ چلا تو فخر کو لاہور کے ٹیم ہوٹل میں الگ کر دیا گیا اور پی سی بی کا طبی پینل اب ان کی نگرانی کر رہا ہے''۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹیم انتظامیہ نے فخر کے لئے ری پلیسمنٹ نہیں مانگا تھا۔


ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا '' ہفتہ کے روز فخر کی کووڈ-19 ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تھی جو منفی تھی۔ لیکن آج انہیں بخار ہو گیا۔ جیسے ہی ان کی حالت کی اطلاع ملی، انہیں ٹیم کے بقیہ لوگوں سے الگ کر دیا گیا۔ ہم مسلسل ان کی صورت حال پر نظر رکھ رہے ہیں اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کر رہے ہیں۔ حالانکہ وہ ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کے لئے ٹھیک نہیں ہیں۔ ایسے میں انہیں دورے پر جانے والی ٹیم سے الگ کر دیا ہے''۔


ٹیم کے سبھی کھلاڑی اور حکام ہفتہ کو کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد لاہور کے ہوٹل میں جمع ہوئے تھے۔ کل 34 کھلاڑی اور 15 حکام جو پاکستان کی سینئر اور اے ٹیم کا حصہ ہیں، پیر کی صبح دبئی ہوتے ہوئے آکلینڈ کے لئے روانہ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کووڈ۔19 سے پاک ایک ملک ہے۔ ایسے میں پاکستانی ٹیم کو 14 دن کے لئے کوارنٹین میں رہنا ہو گا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 23, 2020 12:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading