ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس پر پی ایم مودی کی اپیل پر پاکستان نے کی حمایت

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے سارک ممالک کو کرونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی ہے۔ کوروناوائرس کے خلاف پی ا یم مودی نے مل کر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔سارک ممالک نے پی ایم مودی کےاس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے اور پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

  • Share this:

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے سارک ممالک کو کرونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی ہے۔ کوروناوائرس کے خلاف پی ا یم مودی نے مل کر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔سارک ممالک نے پی ایم مودی کےاس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے اور پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نیپال، بھوٹان، سری لنکا،مالدیپ نے پی ایم مودی کے تجویز پر رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین پہل ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس تجویز پر مثبت رد عمل آیا ہے۔ پاکستان نے بھی کانفرنسنگ میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

پاکستان نے کہا کہ وہ تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پیش کردہ تجویز سارک ممالک کے ویڈیو کانفرنس میں شامل ہوگا۔ اس وائرس کے چلتے دنیا بھر میں 5,000 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔


پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ صدیقی نے جمعہ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ، "ہم نے بتایادیا ہے کہ صحت کے مسئلے پر پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی معاون ظفر مرزا کے ممبر سار ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے لئے دستیاب ہوں گے۔"  اس وائرس کے خلاف پاکستان کی مہم کی سربراہی مرزاکررہے ہیں۔




چین (China) کے ہوبئی (Hubei) صوبہ کی راجدھانی ووہان(Wuhan)  سے شروع ہونے والے جان لیوا کورونا وائرس (coronavirus) نے پوری دنیاکو اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ اس سے مرنے والوں کی تعداد 5,000 ہوچکی ہے جبکہ 125,841لوگ اس وائرس کے سبب زندگی اور موت کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ یوں تو ڈاکٹر اسے  نارمل وائرل بتا تے ہیں لیکن اس کے سبب ہوئی ہلاکتوں کی وجہ سے اسے خطرناک وائرس کےت زمرے میں رکھاگیا ہے۔
First published: Mar 14, 2020 05:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading