ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے وزیر ریلوے کورونا پازیٹیو ، ایک وزیر اور چار اراکین پارلیمنٹ کی ہوچکی ہے موت

پاکستان کورونا وائرس کے معاملات ایک لاکھ کی تعداد کو پار کرتے ہوئے دنیا بھر میں انفیکشن کے معاملے میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پیر کو 15 ویں نمبر پر پہنچ گیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 08, 2020 05:57 PM IST
  • Share this:
پاکستان کے وزیر ریلوے کورونا پازیٹیو ، ایک وزیر اور چار اراکین پارلیمنٹ کی ہوچکی ہے موت
پاکستان کے وزیر ریلوے کورونا پازیٹو ، ایک وزیر اور چار اراکین پارلیمنٹ کی ہوچکی ہے موت

پاکستان کے ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد کورونا وائرس (کووڈ -19 سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ ریلوے کی وزارت نیپیر کو جاری بیان میں مسٹر احمد کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر ریل میں کورونا وائرس کے کوئی علامات نظر نہیں آئے۔ حالانکہ انہوں نے خود کو دو ہفتوں کے لئے کوارنٹن کر لیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ریاستی وزیر اور چار ممبران پارلیمنٹ کی موت ہوگئی ہے ۔


پاکستان کورونا وائرس کے معاملات ایک لاکھ کی تعداد کو پار کرتے ہوئے دنیا بھر میں انفیکشن کے معاملے میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پیر کو 15 ویں نمبر پر پہنچ گیا اور اب تک 2000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 103671 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2067 ہو گئی ہے۔


مشرقی پنجاب صوبہ میں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی تعداد سب سے زیادہ38,903، اس کے بعد جنوبی صوبہ سندھ میں 38,108 کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ اس کے علاوہ شمال مغربی خیبر پختونخواہ صوبہ میں 13,487 اور کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 575 ہے۔ اس کے بعد جنوب مغربی بلوچستان صوبہ میں متاثروں کی تعداد کم سے کم 6,516، ملک کی راجدھانی اسلام آباد میں 5,329 اور گلگت۔بلتستان علاقے میں 5,329 معاملے ہیں ۔


سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں ابھی تک کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ 715 لوگوں کی موت ہوئی ہے، اس کے بعد سندھ میں 650 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ پاکستان میں سرکاری طور سے ابھی تک 705,833 کورونا کے ٹسٹ کئے گئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 22,650 ٹسٹ کئے گئے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کے صحت معاملوں کے اسپیشل مشیر ظفرمرزا نے اتوار کو بتایا کہ کووڈ۔19 کے خلاف لوگوں کی سلامتی کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا نفاذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  مسٹر مرزا نے اسلام آباد میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ اس معاملے میں لوگوں کو ماسک لگانا ضروری قراردیا گیا ہے اور کسی بھی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
First published: Jun 08, 2020 05:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading