ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا کے معاملات منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی بند

یونیورسٹی فیس بک کے آفیشیل پیج پر کہا گیا ہے کہ تمام بند محکموں کے لئے آن لائن کلاسز جاری رہیں گی ، جبکہ یونیورسٹی کو اگلے نوٹس تک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ ستمبر میں دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 49 تعلیمی اداروں کو سیل کیا گیا تھا جہاں کورونا وائرس کے معاملوں کا پتہ چلا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 27, 2020 09:26 AM IST
  • Share this:
کورونا کے معاملات منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی بند
علامتی تصویر

اسلام آباد۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی (کیو اے یو) کے متعدد طلباء کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد یونیورسٹی عارضی طور پر بند کردی گئی ہے۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع منگل کو دی ہے۔ضلعی صحت کے عہدیداروں نے پیر کے روز دیر سے جاری ایک نوٹس میں کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے طلباء میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے معیاری طریقہ کار پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔


ضلع صحت افسروں نے پیر کی دیر رات جاری کئے گئے ایک نوٹس میں کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو طلبہ میں بیماری کے پھیلاؤ کو روکنےکے لئے معیاری طریقوں پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ صحت افسروں نے طلبہ کے انفیکشن سے متعلق تین محکموں کو اگلے حکم تک بندکردیا ہے۔ محکموں کو بند کرنے کے لئے پولیس کو بلایا گیا۔ جبکہ یونیورسٹی کے دیگر محکموں کو بھی ایک دن کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ بند کئے گئے محکموں کے طلبہ کو دو ہفتے کے لئے از خود قرنطینہ میں رہنےکے لئے کہا گیا ہے۔ پاکستان نے 1967 میں یہ یونیورسٹی قائم کی تھی۔ یہاں 13 ہزار سے زیادہ طلباء زیر تعلیم ہیں۔


یونیورسٹی فیس بک کے آفیشیل پیج پر کہا گیا ہے کہ تمام بند محکموں کے لئے آن لائن کلاسز جاری رہیں گی ، جبکہ یونیورسٹی کو اگلے نوٹس تک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ ستمبر میں دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 49 تعلیمی اداروں کو سیل کیا گیا تھا جہاں کورونا وائرس کے معاملوں کا پتہ چلا تھا۔


وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ ملک میں 328،602 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، ان میں سے 311،075 ٹھیک ہوچکے ہیں اور 6،739 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19) کا خطرہ مسلسل تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور کل تک دنیا کے 189 ملکوں میں متاثرین کی تعداد 4.29 کروڑ کے پار پہنچ گئی تھی  اور اس وائرس کے متاثرین میں  سے 11,52,990 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 27, 2020 09:26 AM IST