ہوم » نیوز » عالمی منظر

ویڈیوـ کوروناوائرس  کے سوال پر بھڑکیں پاکستانی وزیر، کہا۔ ''بھونکتے ہو جان نکال دوں گی"

غور طلب ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلتے لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ پاکستان بھی اس کی زد میں ہے اور احتیاطی قدم اٹھائے جانےکے سرکاری دعوآں کے درمیان مسلسل کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

  • Share this:
ویڈیوـ کوروناوائرس  کے سوال پر بھڑکیں پاکستانی وزیر، کہا۔ ''بھونکتے ہو جان نکال دوں گی
غور طلب ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلتے لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ پاکستان بھی اس کی زد میں ہے اور احتیاطی قدم اٹھائے جانےکے سرکاری دعوآں کے درمیان مسلسل کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

پاکستان کے پنجاب کے صوبہ میں حکومت کورونا وائرس (Coronavirus) کو لیکر احتیاطی قدم اٹھانے میں صلاحیت نہں نظر آرہی ہے۔ سٹی 42 ٹی وی کی خبر کے حوالے سے کہا گیا کہ پنجاب صوبہ کے وزرا نے سوال اٹھانے والوں کو جبراً چپ کرانا شروع کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد (Dr. Yasmin Rashid) کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس میں کورونا وائرس کو لیکر ایک صحافی کے کئے گئے سوال پر وہ بھڑک اٹھتی ہیں اور صحافی کو دھمکاتے کہتی ہیں تم تو ادھر آؤ نہ پھر اسی طرح بھونکتے ہو؟ تمہاری جان نکال دوں گی۔


کورونا کی جان نکالیں

ان کی اس بات پر رپورٹر نے صبر رکھتے ہوئے جواب دیا کہ 'کورونا کی جان نکالیں' اس کے بعد وزیر صحت نے کیمرے بند کرنے کو کہا تو کیمرا مین نے کیمرے بند کرنے سے انکار کردیا۔

سوشل میڈیا یوزر بولے، "ٓاسکول میں داخل ہو وزیر

ٹویٹر پر وائرل اس ویڈیو پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی سابق بیوی ریحام خان نے لکھا، 'فرعون'۔ وہیں ایک دیگر سوشل میڈیا یوزر جویریہ صدیقی نے لکھا کہ حکومت کے کچھ صلاحکاروں اور وزرا کو پی ایف ایس فشنگ اسکول میں داخل کرایا جائے۔ جب تک انہیں بات چیت کا طریقہ نہیں آئے، کام پر واپس نہیں لوٹیں۔



غور طلب ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلتے لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ پاکستان بھی اس کی زد میں ہے اور احتیاطی قدم اٹھائے جانےکے سرکاری دعوآں کے درمیان مسلسل کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
First published: Mar 22, 2020 02:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading