چین والی ویکسین لانے کے لئے خصوصی طیارہ بھیجے گا پاکستان، کورونا سے ملک کا برا حال
پاکستان کا منصوبہ ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے میں فرنٹ مورچے کے صحت عملے اور بزرگ لوگوں کو ٹیکہ لگانے کا ہے۔ قومی صحت خدمات کے مطابق، ملک میں کووڈ۔19 کے اب تک 5,43,214 معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں، اس وبا سے فوت ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 11,623 پہنچ گئی ہے
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 31, 2021 08:47 AM IST

وزیر اعظم عمران خان کی فائل فوٹو
اسلام آباد۔ پاکستان کووڈ۔18 کے ٹیکے کی پانچ لاکھ خوراک کی پہلی کھیپ لانے کے لئے اتوار کو ایک خصوصی طیارہ چین بھیجے گا۔ غور طلب ہے کہ چین کی حکومت نے یہ ٹیکے اپنے قریبی معاون ملک پاکستان کو مہیا کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
پاکستان کے قومی کمان اور آپریشن سینٹر (NCOC) نے یہاں ٹیکہ انتظامیہ کی حکمت عملی پر ایک میٹنگ میں ہفتہ کو کہا کہ ملک ٹیکہ کاری پروگرام کی تیاری کر رہا ہے۔ این سی او سی کے ایک بیان کے مطابق، ٹیکے کی پہلی کھیپ لانے کے لئے اتوار کو ایک خصوصی طیارہ چین بھیجے جانے کے بارے میں بتایا گیا۔
پاکستان کا منصوبہ ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے میں فرنٹ مورچے کے صحت عملے اور بزرگ لوگوں کو ٹیکہ لگانے کا ہے۔ قومی صحت خدمات کے مطابق، ملک میں کووڈ۔19 کے اب تک 5,43,214 معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں، اس وبا سے فوت ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 11,623 پہنچ گئی ہے۔ اب تک کل 4,98,152 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ابھی کل 33,439 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں۔ اس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 30 جنوری تک اموات کی تعداد 22 لاکھ سے زائد اور اب تک 10.20 کروڑ سے زیادہ افراد موذی اور جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔