ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

کوروناوائرس سے بچوں میں ذہنی تناؤ کے مد نظر محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس نے کھیل سرگرمیوں کو دوبارہ کیا شروع

کوروناوائرس کی وجہ سے کھیل سرگرمیاں متاثر اور معطل رہنےسے بچے اور نوجوان کئی مہینوں تک گھروں میں قید ہو کر رہ گئے تھے۔ اسی کے چلتے محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس نے بچوں کو ذہنی تناؤ سے باہر نکالنے اور انہیں پھر سے کھیل سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی غرض سے اس طرح کی پہل شروع کی۔

  • Share this:

سیاحتی مقا م گلمرگ میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کشمیر کے مختلف اضلاع کے بچوں کے لئے ٹریکنگ شروع کردی گئی ہے۔ گلمرگ میں گزشتہ تیس برسوں کے بعد پہلی بار اس طرح کے ٹریکنگ کیمپ شروع کئے گئے۔ کورونا وائرس کے بیچ محکمہ کے اس اقدام پر بچوں اور ان کے والدین نے خوشی کااظہار کیا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں لاک ڈاون کے بعد اور کورونا وائرس کے بیچ محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کی جانب سے مختلف کھیل سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کردیا گیا ۔ کوروناوائرس کے دوران ان کھیل سرگرمیوں میں خاص طور پر ٹریکنگ کو ترجیح دی جارہی ہے۔ محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کے مطابق گلمرگ میں گزشتہ تیس برسوں کے بعد پہلی بار ٹریکنگ کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔


گلمرگ میں 30 سال کے بعدٹریکنگ کیمپ شروع،  بچوں نے خوشی کا کیا اظہار کی وجہ سے کھیل سرگرمیاں متاثر اور معطل رہنےسے بچے اور نوجوان کئی مہینوں تک گھروں میں قید ہو کر رہ گئے تھے۔ اسی کے چلتے محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس نے بچوں کو ذہنی تناؤ سے باہر نکالنے اور انہیں پھر سے کھیل سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی غرض سے اس طرح کی پہل شروع کی۔


کمشنر سکریٹری محکمہ یوتھ سر وسز اینڈ اسپورٹس سر مد حفیظ اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلیم الرحمٰن کی ہدایت پر یہ اقدامات اٹھائے گئے۔محکمہ یوتھ سر وس اینڈ اسپورٹس کے ٹریکنگ ماہرین گلمرگ میں ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں ۔وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنےو الے پانچ سو سے زائد بچے ان دنوں گلمرگ میں ٹریکنگ کیمپوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ماہرین ان بچوں اور نوجوانوں کو گلمرگ کی اونچی اونچی چوٹیوں پر ٹریکنگ کی تربیت دے رہے ہیں۔


کوروناوائرس کی وجہ سے کھیل سرگرمیاں متاثر اور معطل رہنےسے بچے اور نوجوان کئی مہینوں تک گھروں میں قید ہو کر رہ گئے تھے۔ اسی کے چلتے محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس نے بچوں کو ذہنی تناؤ سے باہر نکالنے اور انہیں پھر سے کھیل سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی غرض سے اس طرح کی پہل شروع کی۔ گلمرگ میں ان نوجوانوں کو محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے تمام تر سہولیات مفت میں دی جارہی ہے ۔

ٹریکنگ کیمپ شروع کرنے پر نوجوانوں نے خوشی کااظہار کیا ۔وادی کے نوجوان گلمرگ میں ٹریکنگ کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔  وادی کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے ہر میدان میں کشمیر کے نوجوانوں اپنی پہچان بنا رہے ہیں ۔محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کی پہل ہے کہ جموں وکشمیر کے بچوں کو کھیل کود کے میدان میں بہتر پلیٹ فارم فراہم ہو۔تاکہ یہ نوجوان اپنی چھپی صلاحیتوں کو سامنے لاسکے ۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 15, 2020 08:12 PM IST