ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بیوی کے زیور بیچ کر لوگوں کو مفت آکسیجن تقسیم کر رہے ہیں پسکل سلدھانا، بولے۔ دکھ کے وقت ساتھ دینا آپ کا غم کرتا ہے

انہوں نے کہا، میں نے اپنی بیوی کے کہنے پر اس کے زیورات بیچے۔ ان کے زیورات بیچنے کے بعد مجھے 80 ہزار روپے مل گئے۔ میں نے لوگوں کو ان پیسوں سے مفت آکسیجن دینا شروع کردیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اہلیہ ڈائیلاسز اور آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔

  • Share this:
بیوی کے زیور بیچ کر لوگوں کو مفت آکسیجن تقسیم کر رہے ہیں پسکل سلدھانا، بولے۔ دکھ کے وقت ساتھ دینا آپ کا غم کرتا ہے
پاسکل سلدھانا جس طرح سے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں اسے دیکھنے کے بعد ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے۔

نئی دہلی. کورونا coronavirus کی دوسری لہر میں اس انفیکشن سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں  مریض طبی آکسیجن ( Medical Oxygen)  کی کمی کا شکار ہیں۔ اس وقت  کچھ  لوگ انسانیت کی مثال بھی پیش کر رہے ہیں۔  وہیں منڈپ ڈیکوریٹرر پسکل سلدھانا Pascal Saldhana) کورونا مریضوں کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں۔ پاسکل اپنی اہلیہ کی درخواست پر لوگوں کو مفت آکسیجن مہیا کررہے ہیں۔


کورونا کی دوسری لہر میں  کورونا مریضوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آکسیجن کے لئے لوگ لمبی لمبی قطاروں میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسے مشکل وقت میں  پاسکل انسانیت کی بہترین مثال بن کر لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ پاسکل سلدھانا 18 اپریل سے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں  پاسکل سلدھانا لوگوں کو مفت میں آکسیجن فراہم کررہے ہیں۔



نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، میں نے اپنی بیوی کے کہنے پر اس کے زیورات بیچے۔ ان کے زیورات بیچنے کے بعد مجھے 80 ہزار روپے مل گئے۔ میں نے لوگوں کو ان پیسوں سے مفت آکسیجن دینا شروع کردیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض اوقات لوگ بھی انہیں دوسروں کی مدد کے لئے پیسے دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ڈائیلاسز اور آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس ایک اسپیئر سلینڈر (Oxygen Cylinders) موجود رہتا ہے۔ ایک دن ایک اسکول کی پرنسپل نے مجھ سے اپنے شوہر کے لئے آکسیجن طلب کی۔ اپنی اہلیہ کے کہنے پر انہوں نے اسپیئر سلینڈر انہیں  دے دیا۔ بتادیں کہ پاسکل کی اہلیہ کے دونوں گردے kidney فیل ہونے کے بعد گذشتہ 5 سالوں سے ڈائیلاسز پر ہیں۔


इसे भी पढ़ें :- भारत में सप्लाई संकट के बीच विदेश में कोवैक्सीन उत्पादन की राह खोज रही सरकार- रिपोर्ट

پاسکل سلدھانا جس طرح سے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں اسے دیکھنے کے بعد  ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے۔ پاسکل سلدھانا  کا کہنا ہے کہ غم کے وقت لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا دکھوں کو کم کرتا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 01, 2021 10:12 PM IST