ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اس شہر میں گھر گھر تلاش کئے جا رہے ہیں کورونا انفیکشن کی علامت والے مریض

ڈاکٹر راج کمار کے مطابق اس مہم میں 14 سو ٹیمیں شامل ہیں جن میں محکمہ صحت کے ملازمین سے لیکر محکمہ تعلیم کے ملازمین کی خدمات لی جا رہی ہے۔ یہ مہم شہر کے علاقوں سے لیکر دیہات تک کے علاقوں میں تب تک جاری رہے گی جب تک ہر گھر کو جانچ کے دائرے میں شامل نہیں کر لیا جاتا۔

  • Share this:
اس شہر میں گھر گھر تلاش کئے جا رہے ہیں کورونا انفیکشن کی علامت والے مریض
اس شہر میں گھر گھر تلاش کیے جا رہے ہیں کورونا انفیکشن کی علامت والے مریض

میرٹھ ۔ دہلی اور این سی آر میں ایک بار پھر سے کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں سے پریشان میرٹھ ضلع انتظامیہ نے محکمہ صحت کے زیر نگرانی کورونا مثبت افراد کی پہچان اور  انفیکشن کے اثرات کو بڑھنے سے  روکنے کے لیے خصوصی جانچ مہم کا آج سے آغاز کیا ہے۔ ضلع سطح پر شروع کی گئی اس مہم کے تحت محکمہ صحت اور دیگر محکمہ کے ملازمین کی 14 سو ٹیمیں شہر سے لیکر دیہات تک کے سبھی علاقوں میں گھر گھر جا کر بخار ، کھانسی اور سانس کی پریشانی والے افراد کی پہچان کر رہی ہیں اور جانچ کے لیے لوگوں کو بیدار کر رہی ہیں۔


چیف میڈیکل افسر مختلف علاقوں میں جانچ کر رہی ٹیم کا خود بھی جائزہ لے رہے ہیں اور مقامی افراد بھی ذاتی طور پر میڈیکل ٹیم کا تعاون کر رہے ہیں اور لوگوں سے جانچ کے لیے خود آگے آنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر راج کمار چودھری کا صاف طور پر یہ کہنا ہے کہ دہلی میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں سے این سی آر اور خاص طور پر میرٹھ میں انفیکشن کا خطرہ ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگا ہے ۔ نومبر ماہ میں انفیکشن کے مریضوں میں تیزی سے ہوئے اضافے کے ساتھ موت کے اعداد وشمار کا بڑھنا خطرے کی گھنٹی ہے ایسے میں ضروری ہو گیا ہے کہ انفیکشن کو تیزی سے پھیلنے سے روکنے کے لیے اس طرح کے مریضوں کی پہچان کرکے انہیں آئیسولیٹ کیا جائے۔


ڈاکٹر راج کمار کے مطابق اس مہم میں 14 سو ٹیمیں شامل ہیں جن میں محکمہ صحت کے ملازمین سے لیکر محکمہ تعلیم کے ملازمین کی خدمات لی جا رہی ہے۔ یہ مہم شہر کے علاقوں سے لیکر دیہات تک کے علاقوں میں تب تک جاری رہے گی جب تک ہر گھر کو جانچ کے دائرے میں شامل نہیں کر لیا جاتا۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 17, 2020 11:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading