ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال: کورونا کی دہشت سے بستیوں کے لوگ پریشان 

کورونا واٸرس سے بچاٶ کے لٸے کٸی احتیاطی تدابیر کے ساتھ لوگوں کو بھیڑ بھاڑ والے علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔

  • Share this:
مغربی بنگال: کورونا کی دہشت سے بستیوں کے لوگ پریشان 
مغربی بنگال: کورونا کی دہشت سے بستیوں کے لوگ پریشان 

کولکاتہ۔ کورونا واٸرس کی دہشت دنیا بھر میں برقرار ہے۔ اس بیماری نے لگ بھگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ کورونا واٸرس کی دہشت کا یہ عالم ہے کہ مختلف علاقے و شہر قیدخانے میں تبدیل ہو گٸے ہیں۔ سڑکیں سنسان ہیں، لوگ صرف ضرورت کے لٸے ہی گھروں سے نکل رہے ہیں۔ بشتر شہروں میں لاک ڈاٶن ہو چکا ہے۔ اب اس بیماری نے ہمارے ملک ہندوستان کو بھی متاثر کیا ہے۔


ملک بھر میں اس بیماری سے بچاٶ کے لٸے بیداری مہم چلاٸی جا رہی ہے۔ کورونا واٸرس سے بچاٶ کے لٸے کٸی احتیاطی تدابیر کے ساتھ لوگوں کو بھیڑ بھاڑ والے علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ اسکول و کالج بند کردیٸے گٸے ہیں  کٸی شہروں میں شاپنگ مال پر بھی تالا لگادیا گیا ہے۔ وہیں، مغربی بنگال میں بھی حکومت کی جانب سے کٸی اقدامات کٸے گٸے ہیں۔ اسکول اور کالج سمیت تفریح گاہوں کو بند کیا گیا ہے۔ کٸی غیرسرکاری دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی گٸی ہیں جس کی وجہ سے کولکاتہ کا آٸی ٹی سیکٹر راجر ہاٹ میں سرگرمیاں ٹھپ رہیں لیکن ان سارے اقدامات سے کولکاتہ کی بستیاں محروم نظر آئیں۔




ہمارے ملک کی ایک بڑی آبادی بستیوں مں مقیم ہے۔ کولکاتہ میں بھی بستیوں کی ایک بڑی تعداد ہے جہاں ایک بڑی آبادی مقیم ہے۔ ان بستیوں میں جہاں جگہ کی قلت ہے وہیں یہاں لوگوں کی ایک کثیر آبادی زندگی گزارتی ہے۔ چھوٹے چھوٹے کمروں میں کٸی لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ بستیوں کے لوگوں کے مطابق بھیڑ سے بچنے کی ہدایت کے باوجود یہاں کے لوگ اسی بھیڑ میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ان بستیوں میں صفاٸی کا کوٸی خاص انتظام نہیں ہے۔ بستی میں مقیم عبدالصمد  کے مطابق، حکومت کے صحت مراکز کے اراکین بھی ان بستیوں میں کورونا کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لئے نہیں آئے جس سے یہاں کے لوگوں پریشان ہیں۔
First published: Mar 16, 2020 07:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading