ہندوستان میں سب سے پہلے ویکسین کی اجازت مانگنے والی Pfizer نے واپس لی اپنی درخواست ، جانئے کیوں
Vaccination in India: فائزر نے ملک میں سب سے پہلے ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کیلئے درخواست دی تھی ۔ فی الحال ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے دو ویکسین کووی شیلڈ اور کوویکسین کو پابندیوں کے ساتھ ایمرجنسی میں استعمال کی اجازت دی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 05, 2021 01:50 PM IST

ہندوستان میں سب سے پہلے ویکسین کی اجازت مانگنے والی Pfizer نے واپس لی اپنی درخواست ، جانئے کیوں ۔ علامتی تصویر ۔
نئی دہلی : ہندوستان میں سب سے پہلے کورونا وائرس ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کیلئے درخواست دینے والی فائزر نے اپنا اراہ تبدیل کرلیا ہے ۔ امریکی دوا ساز کمپنی نے ہندوستان میں دی اپنی درخواست واپس لے لی ہے ۔ کمپنی نے نیوز ایجنسی رائٹرس سے بات چیت میں اس بات کی جانکاری دی ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ بدھ کو ہندوستان میں ہوئی ڈرگ ریگولیٹرس سے ملاقات کے بعد کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔
کمپنی نے کہا کہ میٹنگ میں غور و خوض اور ریگولیٹرس کی جانب سے مانگی گئی اضافی جانکاری کی بنیاد پر کمپنی نے اس وقت درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حالانکہ رائٹرس سے بات چیت میں کمپنی نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ وہ مزید جانکاری کے ساتھ دوبارہ درخواست کرے گی ۔ برطانیہ ، بحرین ، کناڈا سمیت کئی ممالک نے فائزر کے ایمرجنسی استعمال کو پہلے ہی منظوری دے رکھی ہے ۔
فائزر نے ملک میں سب سے پہلے ویکسین کے استعمال کیلئے درخواست دی تھی ۔ فی الحال ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے دو ویکسین کووی شیلڈ اور کوویکسین کو پابندیوں کے ساتھ ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی ہے ۔ کووی شیلڈ کو آکسفورڈ ۔ ایسٹراجینیکا نے مل کر تیار کیا ہے ۔ وہیں اس کو دنیا کے سب سے بڑے دوا ساز سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں بنایا جارہا ہے ۔
ساتھ ہی کوویکسین کو بھارت بایوٹیک اور انڈین کاونسل آف میڈیکل ریسرچ نے مل کر بنایا ہے ۔ یہ ویکسین حیدرآباد میں بنائی جارہی ہے ۔ ملک میں ویکسینیشن پروگرام گزشتہ 16 جنوری سے شروع ہوگیا ہے ۔ جمعرات کو وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک 45 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی جاچکی ہے ۔ سرکار پہلے مرحلہ میں صرف طبی اہلکاروں کو ویکسین دے رہی ہے ۔